ملک بھر میں یومِ شہادتِ حضرت علی ؓ کے جلوس برآمد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
فائل فوٹو
ملک بھر میں آج دامادِ رسول حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ کا یومِ شہادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس موقع پر ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں اسی مناسبت سے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔
کراچی: یوم علیؓ کا جلوس کچھ دیر بعدکراچی میں آج یوم شہادت حضرت علیؓ کا مرکزی جلوس کچھ دیر بعد نشتر پارک سے برآمد ہو گا۔
یوم علیؓ کے جلوس کی مرکزی مجلس سے علامہ ریحان حیدر رضوی خطاب کریں گے، جس کے بعد مرکزی جلوس نشتر پارک سے بوتراب اسکاؤٹس کی قیادت میں برآمد ہو گا۔
کمشنر کراچی کی جانب سے یوم علی کے موقع پر شہر میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
جلوس کے شرکاء ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضا کے سامنے نمازِ ظہر ادا کریں گے۔
مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پزیر ہو گا۔
جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے، داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس، شرکاء کی جامع تلاشی کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور اسپیشل برانچ کے اہلکار تعینات ہوں گے۔
جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے سی سی ٹی وی کی مدد سے جلوس کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔
یومِ علیؓ کے جلوس کے موقع پر ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک ٹریفک کے لئے بند ہوگی، ناظم آباد سے آنے والا ٹریفک گارڈن جبکہ لیاقت آباد سے آنے والے ٹریفک کو تین ہٹی، لسبیلہ اور سینٹرل جیل موڑا جائے گا۔
حسن اسکوائر سے پی پی چورنگی جانے والے ٹریفک کشمیر روڈ بھیجا جائے گا، شاہراہ قائدین سے بھی ٹریفک کشمیر روڈ بھیجا جائے گا ۔
کمشنر کراچی کی جانب سے بھی یومِ علیؓ کے موقع پر کراچی ڈویژن میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: ٹریفک کیمروں کی نگرانی کے دوران وائرل تصویروں پر ڈی آئی جی ٹریفک کا بیان آگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی ٹریفک) کراچی پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ ٹریفک کنٹرول کیمروں کی نگرانی کے دوران شہریوں کی نجی سرگرمیوں سے متعلق وائرل ہونے والی دو تصاویر پر باضابطہ انکوائری جاری ہے۔ ایک نجی نیوز پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ امکان ہے کہ پیر تک تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی جائے گی تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ یہ تصاویر واقعی ٹریفک کنٹرول کیمروں سے حاصل کی گئیں یا کسی نجی کیمرے سے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نمبر پلیٹ میں ردوبدل یا اس پر جعلی اقدامات کے ذریعے ٹریفک کنٹرول سسٹم کو دھوکہ دینے والے افراد دراصل معمولی خلاف ورزیوں سے بچنے کی کوشش میں خود کو بڑے قانونی مسائل میں مبتلا کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسی تمام گاڑیاں بلیک لسٹ کی جائیں گی اور پکڑے جانے پر براہِ راست مقدمہ درج کیا جائے گا۔
دوسری جانب، آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے ہیں اور متعلقہ افسران کو روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔