صارفین نے احمد علی بٹ سے عورت مارچ کی فنڈنگ کے دعوے کے ثبوت مانگ لیے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کی جانب سے عورت مارچ کو فنڈنگ کے دعوے کرنے کے بعد ان سے شواہد مانگ لیے۔
احمد علی بٹ نے حال ہی میں اپنے پوڈکاسٹ میں سماجی رہنما کنول چیمہ کو مدعو کیا تھا، جہاں دونوں نے فیمنزم پر بھی بات کی۔
فیمنزم کیا ہے کہ سوال پر کنول چیمہ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں حد سے زیادہ بے حیائی فیمنزم نہیں اور نہ ہی عورتوں کی جانب سے اپنے کپڑے اتار کر مظاہرے کرنے کو فیمنزم کا نام دیا جا سکتا ہے۔
ان کی بات پر جب احمد علی بٹ نے کہا کہ خواتین کہتی ہیں ’میرا جسم، میری مرضی‘ اس پر کنول چیمہ کا کہنا تھا کہ یہ صرف نعرہ نہیں، اس میں اور بھی بہت ساری چیزیں آ جاتی ہیں، جیسا کہ وہ کس سے شادی کرنا چاہیں گی، وہ کس کے ساتھ زندگی گزارنا چاہیں گی، وغیرہ۔
کنول چیمہ کی بات کے دوران ہی احمد علی بٹ نے کہا کہ جس طرح ’می ٹو مہم‘ کو ہائی جیک کرلیا گیا تھا، اسی طرح ’عورت مارچ‘ کا حقیقی خیال بھی ہائی جیک کرلیا گیا۔
View this post on Instagram
A post shared by IMAGES (@dawn_images)
احمد علی بٹ نے مزید کہا کہ اب تو اس کے شواہد بھی موجود ہیں کہ عورت مارچ جیسی مہمات کو بھاری فنڈنگ ہوتی ہے تاکہ وہ پاکستانی معاشرے اور خاندانی نظام کو خراب کرسکیں۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ یہ نہیں کہتے کہ فیمنزم نہیں ہونا چاہیے اور یہ کہ جتنی طاقت اور حقوق مذہب اسلام نے عورت کو دیے ہیں، اتنے کسی اور مذہب نے نہیں دیے، ان کی بات پر کنول چیمہ نے ان سے اتفاق بھی کیا۔
احمد علی بٹ کی جانب سے ’عورت مارچ‘ کو بہت زیادہ فنڈنگ ملنے کی بات پر شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف انہیں آڑے ہاتھوں لیا بلکہ ان سے اپنے دعوے کو سچ ثابت کرنے کے لیے شواہد بھی مانگ لیے۔
احمد علی بٹ کے دعوے پر تنقید کرنے والی فریحہ الطاف بھی شامل تھیں، انہوں نے میزبان کے دعوے پر اپنے رد عمل میں اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ ایک روشن خیال اداکار نے ایسا دعویٰ کیا۔
صائم صادق نے بھی احمد علی بٹ کےدعوے پر سوال اٹھایا اور ان سے عورت مارچ کو غیر ملکی فنڈنگ کے ثبوت مانگے۔
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی احمد علی بٹ کے دعوے پر تبصرے کرتے ہوئے ان سے عورت مارچ کو غیر ملکی اور بہت زیادہ فنڈنگ ملنے کے شواہد مانگے۔
View this post on Instagram
A post shared by Ahmad Ali Butt (@ahmedalibutt)
مزیدپڑھیں:آخری عشرےکاآغاز،عید کی خریداری کیلئےبازاروں میں رش بڑھ گیا
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: احمد علی بٹ نے کنول چیمہ کے دعوے دعوے پر کہا کہ بات پر کی بات
پڑھیں:
موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔