مانسہرہ: سرکاری اسکول سے آٹھویں جماعت کی طالبہ کی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
علامتی فوٹو
خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں گورنمنٹ مڈل اسکول ہلکوٹ میں طالبہ کی لاش ملی ہے، 15 سال کی طالبہ آٹھویں جماعت میں پڑھتی تھی۔
ٹیچرز کا کہنا ہے کہ اسکول میں گولی چلنے کی آواز سنی تو اسی طرف گئے، جاکر دیکھا طالبہ خون میں لت پت تھی اور اس کے ہاتھ میں پستول تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خودکشی ہے یا کچھ اور تحقیقات کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سعودی عرب؛ اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
سعودی عرب کے شہر جازان میں ہونے والے ایک خوفناک حادثے نے شہریوں بالخصوص طلبا کو غم زدہ کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ایک مصروف شاہراہ پر پیش آیا جب 4 خواتین اساتذہ کو اسکول لے جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے اور اس میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ چاروں میتوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔
سعودی وزارت تعلیم نے اس سانحہ کو اساتذہ برادری کے لیے ایک دل دہلا دینے والا نقصان قرار دیتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
خواتین اساتذہ کی نماز جنازہ میں طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔