وفاقی حکومت نے 11نئے لا افسران تعینات کردیئے،4 عہدوں سے فارغ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
وفاقی حکومت نے 11نئے لا افسران تعینات کردیئے،4 عہدوں سے فارغ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس ) وفاقی حکومت نے 11نئے لا افسران تعینات کردیئے۔ذرائع کے مطابق وزرات قانون وانصاف نے ایک ایڈیشنل اٹارنی جنرل، 4 ڈپٹی اٹارنی جنرل اور 6 اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی تقرری کے احکامات جاری کیے ۔
عمر اسلم خان ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، سید نوید الحسن شاہ ، سعید محمد فرہاد ترمذی، حفصہ بخاری محمد وسیم ڈپٹی اٹارنی جنرل تعینات ہوئے۔اسی طرح شکیل احمد پاشا شاہد احمد رانجھا ،ندیم حسین مغل، سید محمود الحسن، سلطان لہراسب خان، آصف خان جدون کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تعینات کردیا گیا۔صدر مملکت نے لا افسروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی، صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون وانصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔قبل ازیں حکومت نے 4 لا افسران کو عہدے سے ہٹا دیا تھا ،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل طیب صدیقی ، ناصر جاوید ، جعفر حسین اور عمر طارق گل کو عہدے سے ہٹادیا گیا تھا ۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
معاشی سطح پر حکومت پاکستان کی مکمل معاونت کریں گے؛ عالمی بینک
ویب ڈیسک : عالمی بینک نے کہا کہ معاشی سطح پر حکومت پاکستان کی مکمل معاونت کریں گے سی پی ایف اور اقتصادی اصلاحات میں ابھی تک حکومت پاکستان کی جانب سے قابل ستائش اقدامات کئے گئے۔
عالمی بینک کے نائب صدر برائے مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقا، افغانستان اور پاکستان (ایم ای این اے اے پی) ریجن عثمان ڈیون نے وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے ملاقات کی، جس میں کنٹری شراکت داری فریم ورک کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
وفاقی وزیر احد چیمہ نے کہا کہ عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو مشرق وسطیٰ، شمالی افریقا اور افغانستان ریجن کے ساتھ شامل کرنا اچھا فیصلہ ہے، کنٹری شراکت داری فریم پر عمل درآمد کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کا کنٹری آفس حکومت پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے معاشی اصلاحات میں عالمی بینک کا تعاون قابل تحسین ہے غیرمتزلزل سپورٹ پر عالمی بینک کی لیڈرشپ کے مشکور ہیں وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے تعاون سے سی پی ایف کو موثر طور پر ایمپلیمنٹ کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔
معروف برطانوی گلوکار انتقال کر گئے
عالمی بینک کے نائب صدرعثمان ڈیون نے اس موقع پر کہا کہ معاشی سطح پر حکومت پاکستان کی مکمل معاونت کریں گے، سی پی ایف اور اقتصادی اصلاحات میں ابھی تک حکومت پاکستان کی جانب سے قابل ستائش اقدامات کیے گئے۔