پاکستان میں ایک دن میں دوسرا زلزلہ، گھروں میں آگ لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
سوات(نیوز ڈیسک) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
آج ہفتہ کی شام روزہ افطار ہونے کے بعد ساڑھے سات بجے کے لگ بھگ آنے والے زلزلہ کی شدت ریختر سکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی ۔
ابتدائی تخمینہ کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 173کلو میٹر تھی ۔
زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا ۔
آج ہفتہ کے روز پاکستان میں آنے والا یہ دوسرا زلزلہ ہے۔
زلزلے کے ساتھ ہی سوات کی وادی بحرین میں ایک گھر میں آگ لگ گئی، آگ کی شدت اس قدر تھی کہ وہ پھیلتی ہوئی دوسرے گھروں تک جاپہنچی۔ ابھی تک ملنے والی معلومات کے مطابق 10 سے 11 گھر آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔
گھروں کے مکین محفوظ مقام پر منتقل ہوچکے ہیں۔ فائر وہیکلز کی رسائی ناممکن ہونے کے باعث ریسکیو فائرفائٹرز پیدل چل کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں، مقامی لوگوں کی بڑی تعداد بھی آگ بجھانے میں ریسکیو کی مدد کررہی ہے۔
ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 4.
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلےکی گہرائی 73 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز کو ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
اس سے قبل آج صبح 10بج کر 26 منٹ پر بلوچستان میں اورماڑہ کے جنوب مشرق سے 68 کلومیٹر دور سمندر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر4.8 ریکارڈ ہوئی جبکہ گہرائی 18کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
زلزلےکا مرکز اورماڑہ کے جنوب مشرق میں تھا،4اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ زیادہ تباہ کن تو نہیں ہوتا، لیکن سمندری زلزلے ہمیشہ خطرے کا باعث بن سکتے ہیں، خاص طور پر اگر گہرائی کم ہو،18 کلومیٹر کی گہرائی میں آنے والا زلزلہ زیادہ شدید نقصان نہیں پہنچاتا، لیکن ساحلی علاقوں میں احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہوتا ہے۔
مزیدپڑھیں:’جو آدمی صحیح سے چل نہیں سکتا اس سے کہا جا رہا ہے ناچ سکندر‘
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے مطابق زلزلے زلزلے کے کی شدت
پڑھیں:
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، سستے گھروں کی اسکیم سمیت اہم فیصلے متوقع
اسلام آباد:وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی معاشی صورتِ حال کے تناظر میں اہم فیصلے متوقع ہیں، جن میں عوامی ریلیف اور صنعتی ترقی کے پہلو نمایاں ہوں گے۔
اجلاس میں کم آمدنی والے طبقات کے لیے 50 ہزار رہائشی یونٹس کے لیے مارک اپ سبسڈی کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ سستے گھروں کی اسکیم کے تحت سبسڈی اور رسک شیئرنگ ماڈل بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں، جن پر منظوری متوقع ہے۔
علاوہ ازیں عوامی مفاد کے حوالے سے ایک اور اہم معاملہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں کا ہے، جس کا تفصیلی جائزہ ای سی سی کے اجلاس میں لیا جائے گا تاکہ مہنگائی میں کمی لانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔
اجلاس میں پاکستان گرین ٹیکس انومی کے نفاذ کی بھی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ ساتھ ہی پاکستان اسکل امپیکٹ بانڈ کے لیے ایک ارب روپے کی حکومتی گارنٹی کی منظوری بھی متوقع ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کی مہارتوں میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
اسٹیل سیکٹر کی ترقی کے لیے ایک جامع رپورٹ بھی ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائے گی، جس میں اس شعبے کو مستحکم بنانے کے لیے مختلف تجاویز شامل ہیں۔ اسی طرح شپ بریکنگ اور ری سائیکلنگ کے شعبے کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے سے متعلق وزارت میری ٹائم افیئرز کی جانب سے سمری پیش کیے جانے کی توقع ہے، جس سے ملکی معیشت میں نئے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔
ایجنڈے میں ریڈیو بیسڈ سروس چارجز پر نظرثانی اور نیکسٹ جنریشن موبائل براڈبینڈ سروسز سے متعلق تجاویز بھی شامل ہیں، جن پر بھی تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔