گلگت، یوم شہادت امام علیؑ کا جلوس
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
گلگت میں مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر اکبر ڈاکپورہ سے برآمد ہوا، علم کا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا مرکزی امامیہ مسجد گلگت پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
یوم شہادت حضرت امام علی کے موقع پر گلگت میں جلوس برآمد ہوا

اسلام ٹائمز۔ یوم شہادت حضرت امام علی علیہ السلام کے موقع پر گلگت اور گرد و نواح میں جلوس عزا نکالے گئے، گلگت میں مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر اکبر ڈاکپورہ سے برآمد ہوا، علم کا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا مرکزی امامیہ مسجد گلگت پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس عزا میں عزاداروں نے ماتم کیا، جلوس کی سیکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے، پولیس جوان جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات تھے۔.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاک فوج کے میجر انور کاکڑ دہشتگردوں کے حملے میں شہید
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے دلیر افسر میجر محمد انور کاکڑ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہو گئے۔ بھارتی سرپرستی میں سرگرم گروہ "فتنتہ الہندوستان" کے بزدلانہ حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر کاکڑ ایک دہائی سے پاک فوج کا حصہ تھے اور بلوچستان میں اہم خفیہ محاذوں پر خدمات انجام دے رہے تھے۔میجر انور کاکڑ شہید کا تعلق ضلع پشین سے تھا۔ وہ ایک محب وطن سپاہی کے طور پر نہ صرف عسکری محاذوں پر بلکہ ابلاغی جنگ میں بھی دشمن کی سازشوں کا مؤثر جواب دے رہے تھے۔ ان کی نمایاں خدمات میں گوادر کے پی سی ہوٹل پر دہشتگرد حملے کے خلاف کارروائی شامل ہے، جس میں انہوں نے دشمن کا بہادری سے سامنا کیا۔شہید افسر نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ بھارت جیسے ازلی دشمن کی خفیہ دہشت گردی کی سازشیں پاک سرزمین کو جھکا نہیں سکتیں۔ ان کی شہادت نے قوم کا حوصلہ مزید بلند کر دیا ہے۔ میجر انور کاکڑ شہید اپنے پیچھے والدین، اہلیہ اور تین کم سن بیٹے چھوڑ گئے ہیں۔ ان کی شہادت کو پوری قوم نے سلام پیش کیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان نے اس عظیم قربانی پر شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کے خلاف سرگرم ہر دہشتگرد گروہ کو ناکام بنایا جائے گا۔یہ شہادت اس عزم کی تجدید ہے کہ وطن کے خلاف دشمن کی ہر سازش خاک میں ملائی جائے گی، اور ہر شہید کا خون پاکستان کی بنیادوں کو مزید مضبوط کرے گا۔