آئی ایم ایف سے کچھ روز تک سٹاف لیول معاہدہ ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ کچھ روز تک سٹاف لیول معاہدہ ہونے کا امکان ہے، پاکستان کا کیس ائی ایم ایف کے بورڈ کے سامنے اپریل کے اواخر تک جا سکے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی درخواست پر پراپرٹی کی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح اپریل 2025ء سے دو فیصد کم کرنے کی جزوی رعایت دینے پر اصولی طور پر رضامندی ظاہر کر دی تاہم فروخت کنندگان پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح برقرار رہے گی۔ آئی ایم ایف نے پراپرٹی کے خریداروں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح کم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے البتہ فروخت کنندگان سے یہ ٹیکس بدستور وصول کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایف بی آر کی درخواست پر آئی ایم ایف نے رواں ماہ (مارچ 2025ء) کیلئے ٹیکس ہدف میں بھی 60 ارب روپے کی کمی پر اتفاق کیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف
پڑھیں:
تاجروں کے بعد غیر قانونی جائیداد اور گھروں کی خرید و فروخت کرنے والوں کیخلاف بھی شکنجہ سخت
ویب ڈیسک: کراچی میں تاجروں کے بعد جائیداد اور گھروں کی خرید و فروخت کرنے والے شہریوں سے بھتہ خوری کا انکشاف ہوا ہے جس میں پراپرٹی خریدنے اور فروخت کرنے والے شہریوں سے بھتہ طلب کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
سی آئی اے کے ہاتھوں گرفتار بھتہ خوروں کا تعلق لیاری گینگ کے شکیل بادشاہ گروپ سے نکلا۔ ایس ایس پی سی آئی اے امجد شیخ کے مطابق کارروائی نارتھ کراچی صنعتی علاقے میں کی گئی۔ ملزمان پراپرٹی خریدنے اور فروخت کرنے والوں کی ریکی کرتے تھے اور ایجنٹ بن کر پراپرٹی کے مالک کی تفصیلات حاصل کرتے تھے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
غیر ملکی نمبروں سے مالکان کو بھتے کے فون اور دھمکیاں دی جاتی تھیں۔ ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ گروہ کا سرغنہ شہریوں سے اب تک لاکھوں روپے بھتہ طلب کرچکا ہے۔ ملزمان کو ریکی کرنے پر نوے ہزار سے دو لاکھ روپے تک کی رقم دی جاتی تھی، جو آن لائن جاز کیش اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کی جاتی تھی۔
ملزمان کار لفٹنگ، پولیس پر فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرائم میں بھی ملوث پائے گئے۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق
دوسری جانب رینجرز نے لیاری میں کارروائی کرکے وصی اللہ لاکھو گروپ کا ایک کارندہ گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم نے پچاس سے زائد ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا اعتراف کیا جبکہ وہ قتل اور اقدامِ قتل کی گیارہ سے زائد وارداتوں میں بھی ملوث رہا۔ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔