سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بلوچستان میں ریل سروس بحال ہو جائے گی: بلال اظہر کیانی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیرِ مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بلوچستان میں ریل سروس بحال ہو جائے گی۔
وزیرِ مملکت برائے ریلوے اور مسلم لیگ نواز کے رہنما بلال اظہرکیانی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے کے بعد بلوچستان میں ریلوے سروس پروٹوکول کے ساتھ فوری بحال کی جائے گی۔ مسافروں کی حفاظت اور بہبود یقینی بنانے کے لیے ٹریک اور بوگیوں کو پہنچنے والے نقصانات کے بعد مکمل طور پر بحال کیا جارہا ہے۔
کوئٹہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس تاحال.
انہوں نے مزید کہا ہے کہ سیکیورٹی خطرات کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، ان خطرات کو کم کر کے ہی ریلوے سروس دوبارہ شروع ہوگی۔
وزیر مملکت نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے اور اس کے خاتمے تک غیر متزلزل عزم کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق ماڈل جیل میں نو عمر قیدیوں کیلئے سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ اسکا مقصد نو عمر قیدیوں کو بالغ قیدیوں سے الگ رکھنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں نو عمر قیدیوں کے لئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کی بحالی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے علیحدہ جیل تعمیر کی جائے گی۔ ماڈل جیل میں سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ اس منصوبے پر 75 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ جس کے کام کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ سینٹرل جیل کے قریب نئی عمارت تعمیر کی جائے گی، جو جدید سہولیات سے آراستہ ہوگی۔ ابتدائی طور پر سریاب روڈ پر عارضی جیل قائم کی جائے گی، تاکہ نو عمر افراد کو وہاں منتقل کیا جا سکے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کو بالغ مجرموں سے الگ رکھنے کیلئے یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔