خیبرپختونخوا: دہشتگردوں کے خلاف کارروائی، ٹھکانے نذر آتش، کیا کلین اپ آپریشن شروع ہوگیا؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
خیبرپختونخوا پولیس نے جنوبی اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹیڈ کلین اپ آپریشن شروع کردیا، اور اور پہلے روز دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے مسمار اور نذر اتش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پشاور میں واقع سینٹرل پولیس آفس کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی نے کوہاٹ، کرک اور ہنگو کے سنگم پر دُور افتادہ پہاڑی سلسلے میں اہم کارروائی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 10 خارجی دہشتگرد ہلاک، کیپٹن حسنین اختر شہید
آپریشن کلین اپ کے نام سے شروع اس کارروائی کے دوران شواکئی، تخت کلے اور پلوسی بانڈہ کے علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کیا گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ کارروائی کے دوران میں دہشتگردوں کا پیچھا کیا گیا، تاہم دہشت گردوں کے اہم کمانڈر کلیم اللّٰہ اور ساتھی کھانے پینے کا سامان چھوڑ کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے، جو کرک میں بینک ڈکیتی جیسی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ کلین اپ آپریشن کے دوران شرپسندوں کی عارضی قیام گاہوں کو آگ لگا کر ختم کردیا گیا، جبکہ کئی مستقل ٹھکانوں کو بھی مسمار کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ آپریشن کے دوران اہم کامیابی حاصل ہوئی، اور دہشتگردوں سے علاقے کو پاک کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق صوبے میں دہشتگردی اور بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کے تحت کارروائی ہوگی، کسی علاقے میں بھی امن وامان میں خلل اور ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارج ہلاک کردیے
پولیس کے مطابق صوبے سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو ختم کیا جائے گا، آپریشن کلین اپ کا مقصد خیبرپختونخوا سے شرپسندوں کا خاتمہ اور عوام کو تحفظ کا احساس فراہم کرنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آپریشن کلین اپ بدامنی پولیس خیبرپختونخوا دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کارروائی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آپریشن کلین اپ پولیس خیبرپختونخوا دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کارروائی وی نیوز آپریشن کلین اپ دہشتگردوں کے کے دوران کے خلاف
پڑھیں:
ون ڈے سیریز، تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا
نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا ہے۔
ویلنگٹن میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 41ویں اوور میں 222 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے ہدف 45ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کا منفرد ترین ریکارڈ بنالیا
انگلینڈ کی ابتدائی بیٹنگ بری طرح ناکام رہی اور ٹیم کے 5 کھلاڑی صرف 44 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ بعد ازاں جوش بٹلر نے 38، جیمی اوورٹن نے 68 اور بریڈن کرس نے 36 رنز بناکر ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔ ٹاپ آرڈر میں جیمی اسمتھ 5، بین ڈکٹ 8، جو روٹ 2، کپتان ہیری بروکس 6 اور جیکب بیتھل 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے 4، جیکب ڈفی نے 3، زیک فولکس نے 2 اور مچل سینٹنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا، انگلینڈ کو شکست
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے رچن روندرا 46 اور ڈیرل مچل 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈیوڈ کونوے نے 34 اور کپتان مچل سینٹنر نے 27 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمی اوورٹن اور سیم کرن نے 2،2 جبکہ عادل رشید اور بریڈن کرس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، 3 میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو کلین سوئپ کرلیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انگلینڈ کرکٹ کلین سوئپ نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز