’ایسے جہاز میں بٹھاتے ہی کیوں ہو جس میں پائلٹ نہ ہو‘: ڈیوڈ وارنر بھارتی ائیرلائن پر برہم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
ممبئی (نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی ڈیوڈ وارنر ایئر انڈیا کی پرواز پر سیخ پا ہوگئے۔ وہ ایک فلائٹ پر موجود تھے اور پائلٹ کی عدم موجودگی کے باعث طویل انتظار کروانے پر وارنر نے سوشل میڈیا پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پائلٹ نہ ہونے کے باعث ڈیوڈ وارنر کے ہمراہ متعدد مسافر کئی گھنٹے جہاز میں بیٹھے رہے۔
ڈیوڈ وارنر نے واقعے کے حوالے سے اپنے ایکس پر ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم ایک ایسے ہوائی جہاز میں سوار ہوگئے ہیں جس میں کوئی پائلٹ موجود نہیں اور ہم گھنٹوں سے اس طیارے میں انتظار کررہے ہیں، آپ نے یہ جانتے ہوئے بھی مسافروں کو کیوں سوار کرایا جب آپ کے پاس فلائٹ کے لیے پائلٹ دستیاب نہیں ہے؟
رپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا نے واقعے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاخیر بنگلورو میں خراب موسم کی وجہ سے ہوئی، جس سے کئی پروازیں متاثر ہوئیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وارنر کی پرواز کا عملہ ایک اور کام میں مصروف تھا، جس کی وجہ سے تاخیر مزید طویل ہو گئی۔ ایئر انڈیا نے وارنر اور دیگر مسافروں کو ہونے والی تکلیف اور خلل کے لیے معذرت کی ہے۔
وارنر گزشتہ سال جدہ میں ہونے والی آپی پی ایل کی نیلامی میں فروخت نہ ہونے کے بعد جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کا حصہ نہیں ہیں۔ وارنر آئی پی ایل کی تاریخ میں ویرات کوہلی، شیکھر دھون اور روہت شرما کے ساتھ 6000 یا اس سے زیادہ رنز بنانے والے چار بلے بازوں میں شامل ہیں۔
مزیدپڑھیں:کیسی گرل فرینڈ چاہئیے؟ ادھیڑ عمر پروفیسر کی سخت شرائط پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈیوڈ وارنر
پڑھیں:
بھارتی ریاست گجرات میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)بھارتی ریاست گجرات میں ایک تربیتی طیارہ رہائشی علاقے میں گرنے سے اس کا پائلٹ ہلاک ہو گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق گجرات کے ضلع امریلی میں گزشتہ روز حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہونے والا یہ طیارہ ایک پرائیویٹ ایوی ایشن اکیڈمی کا تھا۔(جاری ہے)
یہ طیارہ پہلے ایک درخت سے ٹکرایا اور پھر خالی پلاٹ میں جا گرا، اس کے بعد طیارے کو شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ضلع امریلی کے سپرنٹنڈنٹ پولیس سنجے کھرت نے بتایا کہ اس طیارے نے امریلی ٹاون کے گرِیا روڈ پر واقع علاقے میں کریش لینڈنگ کی۔انہوں نے کہا کہ اس طیارے نے امریلی ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور اسے ٹرینی پائلٹ اکیلے اڑا رہا تھا،شاستری نگر کے قریب جب طیارہ گرا تو اسے آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔