عیدالفطر پر وفاقی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
عیدالفطر پر وفاقی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری School WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔
وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات 31مارچ سے 4اپریل تک ہوں گی اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7اپریل سے ہو گا۔دوسری جانب حکومت پنجاب نے بھی عید کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے نوٹس کے مطابق تعلیمی ادارے عیدالفطر کے موقع پر 31مارچ سے 2اپریل تک تین دن کے لیے بند رہیں گے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے عید الفطر 31مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تعلیمی اداروں میں
پڑھیں:
کراچی: شہریوں کی غیر قانونی پارکنگ فیس سے جان چھوٹ گئی، نوٹیفکیشن جاری
---فائل فوٹوکراچی کے شہریوں کی غیر قانونی پارکنگ فیس کی مد میں اضافی خرچے سے جان چھوٹ گئی۔
سندھ حکومت نے شہر بھر کی سڑکوں پر پارکنگ فیس کے مکمل خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کی تمام سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ فیس لینے پر اب مکمل طور پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پارکنگ فیس اب صرف پلازا، پلاٹس یا مخصوص کونسلز کے مخصوص علاقوں میں لی جائے گی، غیر قانونی طور پر شہریوں سے پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق شہر بھر میں اب سندھ حکومت کا کوئی بھی ادارہ پارکنگ فیس وصول نہیں کر سکے گا۔