پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم پاکستان کی شاندار تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم پاکستان کی شاندار تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز
جدہ(خالد نواز چیمہ) پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم پاکستان کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا آغاز قونصلیٹ جنرل کے احاطے میں قومی پرچم کشائی سے ہوا جس میں قونصل جنرل خالد مجید کے ساتھ او آئی سی سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کے سیکرٹری جنرل آفتاب احمد کھوکھر اور قونصل خانہ کے دیگر افسران بھی شامل تھے،پس منظر میں قومی ترانہ بجایا گیا، جس نے شرکا کے دلوں میں وطن سے محبت کا جذبہ مزید اجاگر کر دیا۔ تقریب میں پاکستان کے صدر، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے، جن میں پاکستان کی ترقی، استحکام اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کے قونصل جنرل جناب خالد مجید نے خطاب کرتے ہوئے یوم پاکستان کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات تاریخ میں گہری جڑیں رکھتے ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون مسلسل فروغ پا رہا ہے۔ تقریب کے دوران وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین نے شہدا کی قربانیوں کو پاکستان کی بقا اور استحکام کا ضامن قرار دیا اور ان کے جذبہ قربانی کو سلام پیش کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے شرکا نے بھی اس موقع پر اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ یوم پاکستان کی اس شاندار تقریب نے حب الوطنی کے جذبات کو مزید تازہ کر دیا اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے ایک نیا عزم پیدا کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: یوم پاکستان کی تقریب کا
پڑھیں:
پاراچنار، ہلال احمر پاکستان کیجانب سے صحافیوں کیلئے مائن رسک ایجوکیشن سیمینار کا انعقاد
سیمینار میں ضلع کرم کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 16 صحافیوں نے شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد صحافیوں کو بارودی مواد، غیر پھٹے ہوئے اسلحہ اور جنگی باقیات کے خطرات سے آگاہ کرنا اور ان کی محفوظ کوریج کو یقینی بنانا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ریڈ کریسنٹ (ہلال احمر) کرم برانچ کے زیر اہتمام پاراچنار میں صحافیوں کیلئے "مائن رسک ایجوکیشن" پر ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام رسک آگاہی اور محفوظ رویے پروگرام کے تحت ترتیب دیا گیا تھا۔ سیمینار میں ضلع کرم کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 16 صحافیوں نے شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد صحافیوں کو بارودی مواد، غیر پھٹے ہوئے اسلحہ اور جنگی باقیات کے خطرات سے آگاہ کرنا اور ان کی محفوظ کوریج کو یقینی بنانا تھا۔ سیمینار میں صحافیوں کو RASB پروگرام کے دائرہ کار، مقاصد اور جاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے سربراہ نے خصوصی شرکت کی اور بارودی مواد سے بچاؤ، شناخت، اور رپورٹنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صحافی معاشرتی سطح پر عوامی آگاہی بڑھانے اور خطرناک علاقوں کی نشاندہی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اختتام پر ہلال احمر کی ٹیم نے صحافیوں کی شمولیت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ میڈیا کے ذریعے مائن رسک ایجوکیشن کا پیغام مزید مؤثر طریقے سے عام کیا جا سکے گا۔