گورنر ہاؤس سندھ میں سول ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
کراچی:
یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہاؤس میں سول ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں گورنر کامران ٹیسوری نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 12افراد میں سول ایوارڈز تقسیم کئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تقریب میں نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے انجام دئے۔ جبکہ تقریب میں اٹلی، سعودی عرب، ترکیہ، عمان، ملائشیا، ویتنام، ایران کے قونصل جنرلز، صوبائی سیکریٹریز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کی۔
گورنر سندھ نے7افراد کو ستارہ امتیاز،ایک کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 4 افراد کو تمغہ امتیاز سے نوازا۔
گورنر سندھ نے آغاخان یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین، وائس چانسلر دائود یونیورسٹی آف انجینئر اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ثمرین حسین، میزان بینک کے چیف فنانشل آفیسر سید عمران علی شاہ، منیزہ شمسی، ناظم الدین فیروز ، زاھد احمد غارب اور حنین حسین لاکھانی (مرحوم) کوستارہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا۔
اس کے علاوہ معروف شاعرہ امبرین حسیب امبر کو گورنر سندھ نے تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔
گورنر سندھ نے مقصود احمد، جوزف کوٹس، ریئر ایڈمرل (ر) تنویر احمد اور وارث پنجانی (مرحوم) کو تمغہ امتیاز کا اعزاز دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ نے
پڑھیں:
فردوس جمال کو دلدار پرویز بھٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور صدارتی ایوارڈ یافتہ فنکار فردوس جمال کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں دلدار پرویز بھٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا اس موقع پر الحمرا ہال لاہور میں ایک رنگا رنگ ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا جو نامور میزبان اور فن مزاح کے شہسوار دلدار پرویز بھٹی کی یاد میں پیش کیا گیا تقریب میں فردوس جمال کے ساتھ ساتھ محسن گیلانی سمیت دیگر فنکاروں اور گلوکاروں نے شرکت کی جن کی شاندار پرفارمنسز نے محفل کو چار چاند لگا دیے اس ایوارڈ شو میں دلدار بھٹی لوورز فورم کے روح رواں میاں فراز فلمی ہیرو التمش بٹ پنجاب تھیٹر آرٹسٹ پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثنا اللہ گلوکارہ شیزا جہاں بی اے شاکر سدرہ نور اور دیگر نمایاں شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی اس تقریب کا مقصد نہ صرف دلدار پرویز بھٹی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا بلکہ اس نے فن و ثقافت سے وابستہ چہروں کو ایک بار پھر روشنیوں میں لاکھڑا کیا تقریب میں علیشا جعفری مون پرویز محسن گیلانی اور دیگر فنکاروں کو بھی دلدار بھٹی ایوارڈز سے نوازا گیا جو کہ ان کی خدمات کا اعتراف تھا یہ ایوارڈ شو فن کے فروغ اور سینئر فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے ایک خوش آئند قدم ثابت ہوا جسے شرکاء نے خوب سراہا