چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وقت کے آمر نے فخرِ ایشیا شہید بھٹو کی آواز دبانے کی کوشش کی مگر وہ آج بھی گڑھی خدا بخش سے عوام کے دلوں میں راج کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی بھٹوازم کی پیروکار ہے اور اپنے شہید بانی کے مشن پر ہمیشہ گامزن رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو اعلیٰ ترین سول اعزاز نشانِ پاکستان ملنے کو تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی کو شہادت اعلی ترین سول اعزاز ملنا تاریخ کا اہم سنگ میل ہے، آئین کے خالق ذوالفقار علی بھٹو کے لیے اس اعلی ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان کا ملنا بھٹوازم کے نظریے کی جیت ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو نشانِ پاکستان کا اعزاز ملنا انکی گرانقدر خدمات کا اعتراف ہے، قائدِ عوام نے عوام کو ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے کا شعور دیا اور ان کی آواز بنے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت کے آمر نے فخرِ ایشیا شہید بھٹو کی آواز دبانے کی کوشش کی مگر وہ آج بھی گڑھی خدا بخش سے عوام کے دلوں میں راج کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بھٹوازم کی پیروکار ہے اور اپنے شہید بانی کے مشن پر ہمیشہ گامزن رہے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ذوالفقار علی بھٹو پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ترین سول

پڑھیں:

صدر زرداری نے پاکستان کھپپے کا نعرہ لگایا،جیالے تیار ہوجائیں اب خاموشی سے بیٹھنے کا وقت نہیں‘ سردار سلیم حیدر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے 14سال جیل کاٹی۔ صدر زرداری نے پاکستان کھپپے کا نعرہ لگایا۔جیالے تیار ہوجائیں اب خاموشی سے بیٹھنے کا وقت نہیں۔بلاول بھٹو کو مستقبل کا وزیر اعظم بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی 70ویںسالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سمیت پارٹی قائدین اور ورکرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو جو ہماری عظیم قائد تھیں ان کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی پر بہت مشکل وقت تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کو نہ صرف سنبھالادیا بلکہ اسے تقسیم ہونے سے بچایا۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ اگرآج پیپلز پارٹی آپ کو اس مکمل حالت میں ملی ہے تو اس کا کریڈٹ آصف علی زرداری کو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں صدر آصف علی زرداری کو جنہوں نے محترمہ کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی کو اپنے بچوں کی طرح سنھال کر آگے لے کر چلے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ آصف علی زرداری کی فہم و فراست ، ویژن اور دلیری کی بدولت آج پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں میں بھی نمائندگی کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت سے آپ لوگوں کی والہانہ محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے اور ہم نے بلاول بھٹو زرداری کو اس ملک کا وزیر اعظم بنانا ہے۔تقریب سے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اوردیگر قائدین کے ہمراہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی 70ویںسالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

متعلقہ مضامین

  • دو ملک نہیں صرف فلسطین نامی ایک ملک ہونا چاہیے، ذوالفقار بھٹو جونیئر
  • دو ملک نہیں بلکہ صرف فلسطین کے نام سے ایک ملک ہونا چاہیے، ذوالفقار بھٹو جونیئر
  • ذوالفقار جونیئر الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں تو شکست کے لیے بھی تیار رہیں، ترجمان سندھ حکومت
  • ذوالفقار بھٹو جونیئر کا بہن فاطمہ بھٹو کے ہمراہ سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان
  • ذوالفقار بھٹو جونیئر اور فاطمہ بھٹو کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
  • ذوالفقار بھٹو جونیئر کا بہن فاطمہ بھٹو کے ہمراہ پارٹی بنانے کا اعلان
  • لیاری کے عوام مشکل میں ہیں، 150عمارتیں سیل کردی گئی ہیں، ذوالفقار بھٹو جونیئر
  • صدر زرداری نے پاکستان کھپپے کا نعرہ لگایا،جیالے تیار ہوجائیں اب خاموشی سے بیٹھنے کا وقت نہیں‘ سردار سلیم حیدر
  •  پاکستان کو متحد رکھنے میں زرداری، پیپلز پارٹی کا کردار اہم: سالگرہ پر سیمینار
  • صدر مملکت آصف زرداری کی سالگرہ پر ملک بھر میں تقریبات، خدمات کو خراج تحسین