گوجرانوالہ؛ گھر میں سلنڈر دھماکہ، 9 افراد جھلس گئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
زاہد اقبال رانا: گوجرانوالہ کے ایک گھر میں سلنڈر دھماکے کے باعث 9 افراد جھلس گئے۔
ریسکیو حکام کےمطابق معافی والا کے ایک گھر میں ہونے والے سلنڈر دھماکے سے آگ لگ گئی، جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 9 افراد جھلس گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو جائے وقوعہ پر پہنچی، جس کے بعد زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جھلسنے والوں میں 3 خواتین،4بچے اور 2 مرد شامل ہیں۔
قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال
ابتدائی تحقیقات کے مطابق سلنڈر گیس لیکج کے باعث بلاسٹ ہوا، تاہم ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر مزید تفتیش کرنے میں مصروف ہیں ۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ یکم نومبر سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 89 پیسے کمی ہوگی، جبکہ 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 69 روپے 44 پیسے کم ہو جائے گی۔
اس کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2,378 روپے 89 پیسے ہوگی اور ایل پی جی کی فی کلو قیمت 201 روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا نے اس سے پہلے بھی گزشتہ چند ماہ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی تھی:
جون میں فی کلو 4.63 روپے اور 11.8 کلو سلنڈر 54.60 روپے سستا ہوا۔
جولائی میں فی کلو 7.43 روپے اور سلنڈر 87.71 روپے کم ہوا۔
اگست میں فی کلو 17.73 روپے اور سلنڈر 209.24 روپے کمی ہوئی۔
ستمبر میں فی کلو 1.18 روپے اور سلنڈر 13.89 روپے سستا ہوا۔
اکتوبر میں فی کلو 6.71 روپے اور سلنڈر 79.14 روپے کمی کی گئی۔
یہ سلسلہ صارفین کے لیے ایل پی جی کو مہنگا ہونے سے بچانے اور توانائی کی قیمتوں میں استحکام لانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔