امریکا: غیرقانونی تارکین وطن کو سہولت مل گئی، اہم ایپ لانچ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد غیرقانونی تارکین وطن کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، اور اب ایک ایپ لانچ کی گئی ہے جس کے ذریعے غیرقانونی تارکین وطن کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ خود اپنے آپ کو اس کے ذریعے ڈی پورٹ کرا سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن تیز ہونے کے بعد خود ڈیپورٹیشن کی سہولت فراہم کرنے والی یہ نئی موبائل ایپ تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں امریکا سے غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کی بے دخلی شروع
یہ نئی ایپ امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کی جانب سے تیار کی گئی ہے، جس کے ذریعے غیر قانونی تارکین وطن کو خود ساختہ ڈیپورٹیشن کا اختیار فراہم کردیا گیا ہے جس سے وہ گرفتار ہونے یا حراست میں لیے جانے سے بچ سکتے ہیں۔
اس ایپ کا استعمال کرنے والے غیرقانونی تارکین وطن امریکا سے نکالے جانے کے بعد دوبارہ قانونی طور پر امریکا آ سکیں گے، ان پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جائےگی۔
کولمبیا یونیورسٹی میں زیرتعلیم بھارت سے رکھنے والی طالبہ نے اسی ایپ کا استعمال کرتے ہوئے خود کو امریکا سے ڈی پورٹ کیا، ان کا ویزا فلسطینی عسکری گروہ کی حمایت کرنے پر منسوخ کیا گیا تھا۔
بھارتی طالبہ سری نیواس ان افراد میں شامل ہیں جنہوں نے شروع میں ہی اس ایپ کے ذریعے خود کو ڈی پورٹ کرایا، وہ اس ایپ کا استعمال کرتے وہئے واپس کینیڈا چلی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ایلون مسک کی جانب سے بھی اسی ایپ کی حمایت کی گئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس ایپ کا مقصد غیرقانونی تارکین وطن کو باعزت طور پر اپنے ملک واپس جانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے ایک بیان میں کہاکہ سی بی پی ایپلی کیشن کے ذریعے غیرملکیوں کو ابھی وہاں سے نکلنے اور خود کو ڈی پورٹ کرانے کا اختیاردیا جائےگا، اس لیے انہیں مستقبل میں قانونی طور پر واپس آنے کا موقع مل سکتا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہاکہ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو ہم انہیں تلاش کرکے ملک بدر کر دیں گے اور وہ کبھی واپس نہیں آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں ٹرمپ انتظامیہ نے 5 لاکھ سے زیادہ تارکین وطن کی قانونی حیثیت منسوخ کردی
واضح رہے کہ امریکا میں غیرقانونی تارکین وطن کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، ایک روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے 5 لاکھ سے زیادہ تارکین وطن کی حیثیت منسوخ کردی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا امریکی صدر ایپ لانچ ڈونلڈ ٹرمپ غیرقانونی تارکین وطن وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا امریکی صدر ایپ لانچ ڈونلڈ ٹرمپ غیرقانونی تارکین وطن وی نیوز غیرقانونی تارکین وطن قانونی تارکین وطن کو کے ذریعے ڈی پورٹ اس ایپ ایپ کا گئی ہے
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ نے مالی سال 2026ء کیلئے تارکین وطن کو ویزا دینے کی حد مقرر کر دی
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی تاریخ میں تارکین وطن کی تعداد میں کمی لا رہے ہیں، تارکین وطن کے داخلے سے ملک کے مفادات کو نقصان نہیں ہونا چاہیے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سفید افریقیوں کو جنوبی افریقہ میں نسل کشی کا خطرہ ہے، فی الحال پناہ گزینوں کی سالانہ حد ایک لاکھ 25 ہزار مقرر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مالی سال 2026ء کیلئے تارکین وطن کو ویزا دینے کی حد مقرر کر دی۔ آئندہ سال امریکا آنے والے صرف 7 ہزار 500 تارکین وطن ویزا کے اہل ہوں گے، 1980ء کے ریفیوجی ایکٹ کے بعد پہلی بار اتنی کم ترین حد مقرر کی گئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی تاریخ میں تارکین وطن کی تعداد میں کمی لا رہے ہیں، تارکین وطن کے داخلے سے ملک کے مفادات کو نقصان نہیں ہونا چاہیے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سفید افریقیوں کو جنوبی افریقہ میں نسل کشی کا خطرہ ہے، فی الحال پناہ گزینوں کی سالانہ حد ایک لاکھ 25 ہزار مقرر ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے سفید فام جنوبی افریقیوں کو ترجیح دینے کا اعلان کیا، امریکی تاریخ میں مخصوص قومیتوں کے خلاف امتیازی قوانین پہلے بھی بنائے گئے، نئے قانون کے تحت مہاجرین کو سخت سکیورٹی جانچ سے گزرنا ہوگا۔امریکی وزارت خارجہ اور ہوم لینڈ سکیورٹی کی منظوری لازم قرار دی گئی، ٹرمپ نے جون میں غیر ملکیوں کی داخلے سے متعلق نیا فرمان جاری کیا تھا۔ٹرمپ کے اقدام پر انسانی حقوق تنظیموں نے شدید تنقید کا اظہار کیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا نیا اقدام امریکی امیگریشن پالیسی کو مزید محدود کرے گا۔