اسلام آباد(خبر نگار خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 69 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازا۔ ایوانِ صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں ان شخصیات کو نشانِ پاکستان، نشانِ امتیاز، نشانِ خدمت، ہلالِ امتیاز، ہلالِ شجاعت، ستارہِ امتیاز، ستارہِ شجاعت، ستارہِ قائداعظم، صدراتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، تمغہِ پاکستان اور تمغہِ امتیاز جیسے اعلیٰ اعزازات دیے گئے۔  پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ملک، جمہوریت اور عوام کے لیے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں نشانِ پاکستان (بعد از وفات) سے نوازا گیا جو ان کی صاحبزادی صنم  بھٹو نے وصول کیا۔ اعزاز وصول کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔  ایئر مارشل (ر) راجہ شاہد حامد (مرحوم) کو نشانِ امتیاز (بعد از وفات) اور سلطان علی اکبر الانہ کو نشانِ خدمت دیا گیا۔ ایس پی محمد اعجاز خان شہید، ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید، ڈی ایس پی سردار حسین شہید، کانسٹیبل ارشاد علی اور جہانزیب سمیت کئی پولیس اہلکاروں کو ہلالِ شجاعت (بعد از وفات) سے نوازا گیا۔  ہلالِ امتیاز حاصل کرنے والی شخصیات میں ڈاکٹر توقیر حسین شاہ، کیپٹن (ر) خرم آغا، علی حیدر گیلانی، خواجہ انور مجید، حسین داؤد، پروفیسر ڈاکٹر شہریار،  ڈاکٹر زریاب سیٹنا، جاوید جبار، محترمہ سعدیہ راشد، عامر حفیظ ابراہیم، جمی انجینئر، عمر فاروق، ڈاکٹر نوید شیروانی سمیت دیگر نمایاں شخصیات شامل ہیں۔ ستارہِ شجاعت (بعد از وفات) کیپٹن (ر) حمزہ انجم شہید اور ملک سبز علی شہید کو دیا گیا۔ ستارہِ امتیاز حاصل کرنے والوں میں محمد سمیر الرحمن، احمد اسحاق جہانگیر، ڈاکٹر غلام محمد علی، عرفان نواز میمن، سردار محمد آفتاب احمد خان وٹو، ڈاکٹر حامد عتیق سرور، علی سلمان حبیب (بعد از وفات)، وقار الدین سید، ایاز خان، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق، امتیاز حسین، جمیل احمد، سید اظہر حسنین عابدی، ظفر وقار تاج، محمد حسین عرف مراد سدپارہ (بعد از وفات)، بہروز حسین بلوچ، ثناء  ہاشوانی اور صفی ناز منیر شامل ہیں۔  صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی نوید احمد فرید، راشد وحید خواجہ، انیقہ بانو، برکت شاہ کو دیا گیا جبکہ ستارہِ قائداعظم حیدر قربونوف اور ڈاکٹر کرسٹین برن ہلڈ کو دیا گیا۔ تمغہِ پاکستان آگسٹینو ڈا پولنزا اور پروفیسر ویلویا پیاچنتینی نے حاصل کیا۔ تمغہِ امتیاز پانے والوں میں سید شکیل شاہ، اشہد جواد، امین محمد لاکھانی، ریحان مہتاب چاولہ، سید جواد حسین جعفری، پروفیسر ڈاکٹر عثمان قمر، محترمہ ڈاکٹر سارہ قریشی، ڈاکٹر اکرام اللہ، محمد یوسف خان، سرور منیر راؤ، حسن ایوب، ڈاکٹر سید عابد مہدی کاظمی، میر نادر خان مگسی شامل ہیں۔ ستارہِ قائداعظم ڈاکٹرشن من لیو کو دیا گیا۔ تقریب میں وفاقی وزراء ، چیئرمین سینٹ، اراکین پارلیمنٹ، سفارت کار، سول سوسائٹی کے نمائندگان، میڈیا کے افراد اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
لاہور؍ کراچی؍ پشاور؍ کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) گورنر ہاؤسز میں بھی اعزازا عطاء کرنے کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہاؤس لاہور میں اعلیٰ ترین ترین سول اعزازات دینے کی تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیت میں اعزازات تقسیم کئے۔ صحافی سلمان غنی کو شعبہ صحافت میں بہترین کارکردگی پر ستارہ امتیاز اور اینکر پرسن کامران شاہد کو صحافتی شعبے میں نمایاں خدمات پر تمغہ امتیاز دیا گیا۔ علاوہ ازیں گلوکارہ فریحہ پرویز کو بھی تمغہ حسن کارکردگی دیا گیا۔ دریں اثناء یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہاؤس کراچی میں سول ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں گورنر کامران ٹیسوری نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 12افراد میں سول ایوارڈز تقسیم کئے۔ تقریب میں اٹلی، سعودی عرب، ترکیہ، عمان، ملائشیا، ویتنام، ایران کے قونصل جنرلز،  صوبائی سیکرٹریز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کی۔ گورنر سندھ نے7افراد کو ستارہ امتیاز، ایک کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 4 افراد کو تمغہ امتیاز سے نوازا۔ گورنر سندھ نے آغاخان یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین، وائس چانسلر دائود یونیورسٹی آف انجینئر اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ثمرین حسین، میزان بینک کے چیف فنانشل آفیسر سید عمران علی شاہ، منیزہ شمسی، ناظم الدین فیروز، زاھد احمد غارب اور حنین حسین لاکھانی (مرحوم) کو ستارہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا۔ شاعرہ امبرین حسیب امبر کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا مقصود احمد جوزف کوٹس ریئر ایڈمرل (ر) تنویر احمد اور وارث پنجابی (مرحوم کو تمغہ امتیاز کا اعزاز دیا گیا۔ علاوہ ازیں گورنر ہاؤس پشاور میں یوم پاکستان کے موقع پر تقسیم اعزازات کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں چیئر لفٹ حادثے میں سکول کے بچوں کو بچانے والے شانگلہ کے نوجوان کو بھی اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔ گورنر خیبرپی  کے فیصل کریم کنڈی نے صدراسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے صوبے کی 7 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا۔ گورنر نے صوبہ کی 4 شخصیات کو تمغہ شجاعت اور 3 شخصیات کو تمغہ امتیاز کے صدارتی سول ایوارڈ سے نوازا۔ گورنر نے سعید خان مرحوم کو بہادری کے اعتراف میں بعد از وفات تمغہ شجاعت سے نوازا جبکہ صاحب خان کو ان کی بہادری کے اعتراف میں تمغہ شجاعت ملک محمود جان (شہید) اور سمیع اللہ خان (شہید) کو ان کی بہادری کے اعتراف میں بعد از شہادت صدارتی اعزاز تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر عاکف اللہ خان کو شعبہ طب، ارشد عزیز ملک کو شعبہ صحافت اور بختیار احمد خٹک کو شعبہ گلوکاری میں گرانقدر خدمات پر صدارتی سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازا تقریب میں ائر وائس مارشل ائر آفیسر کمانڈنگ ناردرن ائر کمانڈ تیمور اقبال ستارہ امتیاز ملٹری سیکرٹری انتظامیہ شہد سہیل سمیت اعزازات وصول کرنیوالوں کے عزیزواقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی مختلف شخصیات کو اعزازات سے نوازا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان کے موقع پر کے اعتراف میں حسن کارکردگی ستارہ امتیاز نمایاں خدمات سے نوازا گیا تمغہ امتیاز یوم پاکستان بعد از وفات کو دیا گیا شخصیات کو کو تمغہ کو شعبہ

پڑھیں:

ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں فری لانسرز کا کردار اہم ہے، گورنر پنجاب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (کامر س ڈیسک) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکنڈ آئی ٹی فری لانسنگ ایوارڈز 2025کی تقریب میں گورنر پنجاب نے صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری کے ہمراہ فری لانسرز کو ایوارڈز دئیے جس کا مقصد گمنام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا تھا جو ملک کے لیے بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔سارک چیمبر کے نائب صدر میاں انجم نثار، لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، سابق نائب صدر فہیم الرحمن سہگل، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران ، مدثر نعیم چوہدری ، کنوینر، سٹینڈنگ کمیٹی برائے آئی ٹی انفراسٹرکچر اینڈ ٹریننگ ،روانڈا کے لیے پاکستان سفیر نعیم خان ، کاروباری شخصیات اور آئی ٹی سیکٹر سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فری لانسرز صرف ماہرین نہیں بلکہ ہیروز ہیں جو پاکستان کی عالمی ساکھ کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ زرمبادلہ لا کر معیشت کو سہارا دے رہے ہیں، جدت کو فروغ دے رہے ہیں اور بین الاقوامی نیٹ ورکس قائم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ لاہور چیمبر اس ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل قوت کو بھرپور شناخت دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان ساری دنیا میں آئی ٹی خدمات فراہم کررہے ہیں جو فخر کی بات ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے کہا کہ فری لانسنگ پاکستان کی ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، لاہور چیمبر کو سہولیات دینے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران نے صیہونیوں کے ناقابل شکست ہونے کا غرور خاک میں ملا دیا، پاکستان کے سینئر سیاستدان
  • وفاقی تعلیمی بورڈ میں طلباء اور اداروں کی فلاح وبہبود کے لیے مزید اصلاحات لارہے ہیں،ڈاکٹر اکرام علی
  • پاکستانی ڈاکٹر کی چین میں کام اور دوستی کی 6 سالہ کہانی
  • کے پاپ کا روشن ستارہ بجھ گیا، شم جے ہیون 23 برس کی عمر میں چل بسے
  • ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں فری لانسرز کا کردار اہم ہے، گورنر پنجاب
  • غزہ: امداد کی تقسیم کے مراکز پر 5 ہفتوں میں 600 فلسطینی شہید
  • توہینِ عدالت کیس میں سیشن جج حویلی راجہ امتیاز گرفتار
  • مخصوص نشستوں کی تقسیم، اے این پی نے الیکشن کمیشن کے طریقہ کار کو چیلنج کر دیا
  • الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کی تقسیم کے معاملے پر کسی فیصلے تک پہنچنے میں ناکام
  • جمعیت طلبہ عربیہ کا یوم تاسیس جوش و جذبے کےساتھ منایا جائےگا