کراچی(این این آئی)یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہائوس میں سول ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 12افراد میں سول ایوارڈز تقسیم کیے ۔ نظامت کے فرائض چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے انجام دیئے۔ تقریب میں جرمنی،اٹلی، سعودی عرب، ترکیہ، عمان، ملائشیا، ویتنام، ایران کے قونصل جنرلز،  صوبائی سیکرٹریز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کی۔ گورنر سندھ نے7افراد کو ستارہ امتیاز،ایک کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 4 افراد کو تمغہ امتیاز دیئے۔گورنرسندھ نے آغاخان یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین، وائس چانسلر دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ثمرین حسین، میزان بینک کے چیف فنانشل آفیسر سید عمران علی شاہ، منیزہ شمسی، ناظم الدین فیروز ، زاھد احمد غارب اور حنین حسین لاکھانی(مرحوم)کوستارہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا۔ گورنر سندھ نے امبرین حسیب امبر کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دیا۔  گورنر سندھ نے مقصود احمد، جوزف کوٹس، ریئر ایڈمرل(ر)تنویر احمد اور وارث پنجانی(مرحوم)کو تمغہ امتیاز کا اعزاز دیا ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گورنر سندھ نے

پڑھیں:

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وائس چانسلر نے استعفی دے دیا

کراچی:

داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین نے نامساعد حالات کے باعث دوران مدت ملازمت اپنے عہدے سے استعفے دے دیا۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ثمرین حسین نے مستعفی ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ اصولوں پر سودے بازی نہیں کرسکتیں، اسی وجہ سے اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں وزیراعلی ہاؤس، ایچ ای سی، حکومتی حلقوں یا کسی بھی اور کارنر سے کسی دباؤ کا سامنا نہیں تھا بلکہ وزیر سندھ نے ہمیشہ انہیں سپورٹ کیا۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ یونیورسٹی کے لیے سرپلس بجٹ چھوڑ کر جا رہی ہیں جب تک وزیر اعلیٰ سندھ استعفیٰ منظور نہیں کرتے پالیسی میٹر کے علاوہ وہ یونیورسٹی کے روز مرہ امور انجام دیں گی۔

انہوں نے یہ استعفی یونیورسٹی امور میں پیش آنے والے بعض نامساعد حالات کے سبب ای میل کے ذریعے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو بھجوادیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر ثمرین حسین نے بطور وائس چانسلر داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اپنی 4 سالہ مدت ملازمت کے ابھی 29 ماہ گزارے ہیں اور 19 ماہ ابھی باقی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر ثمرین حسین نے وزیر اعلیٰ سندھ کو استعفیٰ پیش کردیا
  • داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وائس چانسلر نے استعفی دے دیا
  • بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شرکت
  • صوبائی وزیر فیصل کھوکھر کی سابق گورنر میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شرکت
  • سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر مقامی قبر ستان میں سپرد خاک، نماز جنازہ میں اراکین اسمبلی اور سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
  • سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی نماز جنازہ ادا
  • سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا
  • ڈاکٹر عدنان حیدر کی بوسٹن یونیورسٹی میں بطور ڈین تقرری، عالمی سطح پر خدمات کا اعتراف
  • تحریک انصاف کا 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
  • بینک فراڈ کیس، نادیہ حسین کے شوہر کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی