سابق بنگلا دیشی کپتان تمیم اقبال دوران میچ سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال داخل
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
بنگلا دیش کے سابق کپتان تمیم اقبال کو میچ کے دوران سینے میں درد کی شکایت پر فوری اسپتال داخل کر دیا گیا۔
تمیم اقبال کو ڈھاکا پریمیئر لیگ کے میچ میں فیلڈنگ کے دوران سینے میں تکلیف ہوئی۔
ابتدائی طور پر تمیم کی اسپتال منتقلی کے لیے ایک ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا گیا تاہم ہیلی کاپٹر کی اڑان کے مسئلے کی وجہ سے انہیں قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔
واقعہ ٹاس کے فوراً بعد 50 اوورز کے میچ کی پہلی اننگز میں پیش آیا تمیم اقبال محمڈن اور شائن پوکر کے درمیان میچ کی پہلی اننگز میں فیلڈنگ کر رہے تھے۔
تمیم اقبال نے بنگلا دیش کے لیے 70 ٹیسٹ، 243 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل رکھے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تمیم اقبال
پڑھیں:
انگلش بلے باز جو روٹ، سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے قریب
انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کپتان جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ دوسرے سب سے زیادہ رنز (13409) بنانے والے بلے باز بن گئے۔
جو روٹ نے یہ کارنامہ مانچیسٹر میں بھارت کے خلاف جاری سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انجام دیا۔
کھیل کے تیسرے روز جو روٹ نے 11 رنز سے اننگز کا آغاز کیا اور 30 کے انفرادی اسکور پر بھارت کے راہول ڈراوڈ کو پیچھے چھوڑا۔ اگلی ہی گینڈ پر کوور پر سنگل لے کر وہ جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر جیک کیلس سے آگے نکل گئے۔
بعد ازاں 120 رنز پر انہوں نے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو تیسرے نمبر پر دھکیل کر دوسرا نمبر حاصل کر لیا۔ جس وقت انہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا اس وقت رکی پونٹنگ کمنٹری بکس میں موجود تھے اور انہوں نے آن ایئر جو روٹ کو مبارکباد دی۔
انگلینڈ کے مڈل آرڈر بلے باز کو بھارت کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑنے کے لیے 2512 رنز درکار ہیں۔
چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جو روٹ نے 150 رنز بنا کر واشنگٹن سندر کی گیند پر اسٹمپ ہوئے۔