ڈیرہ غازی خان میں پولیس چوکی پر حملہ ناکام وزیر داخلہ محسن نقوی کا پولیس کی بہادری کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
ڈیرہ غازی خان کے علاقے تھانہ واہوا کی جھنگی پولیس چوکی پر خوارجی دہشت گردوں کے حملے کو پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں نے جرات اور بہادری کے ساتھ ناکام بنا دیا پولیس کی فوری کارروائی کے باعث دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے اور پسپا ہو کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس کے اس جرات مندانہ اقدام کو سراہتے ہوئے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے دلیر سپاہیوں نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کیا پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف دہشت گردوں کو مار بھگایا بلکہ ان کے عزائم کو بھی خاک میں ملا دیا وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب پولیس کے جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے پولیس نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی محسن نقوی نے حملہ ناکام بنانے والے جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں نے ہمیشہ ثابت قدمی اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے اس سے قبل بھی پولیس فورس نے دہشت گردوں کے خلاف جرات مندانہ کارروائیاں کی ہیں اور آئندہ بھی ملک کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی حکومت کی جانب سے پولیس فورس کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے تاکہ وہ اسی عزم اور جرات کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتی رہے وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور ان کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اپنی جنگ جاری رکھیں گی
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس کے دہشت گردوں کے وزیر داخلہ
پڑھیں:
بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیےگئے، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیے۔
بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور پھر مزنگ چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے بہادری اور مؤثر حکمت عملی سے دونوں حملے پسپا کر دیے۔
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سجاد خان کے مطابق میریان تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ صرف 20 منٹ میں ناکام بنا دیا گیا۔ اس کے بعد مزنگ چوکی پر درجنوں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے دوران ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
آر پی او کے مطابق پولیس نے بھرپور جواب دیتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک اور چار کو زخمی کر دیا، جبکہ ان کے ساتھی لاشیں اور زخمیوں کو لے کر فرار ہو گئے۔ حملے میں پولیس کے تین اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔
ادھر ضلع کرک میں بھی گرگری تھانے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو تھانے کے قریب آنے سے روک دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق پولیس کی مؤثر مزاحمت کے باعث دہشت گرد فرار ہو گئے۔