استنبول(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 مارچ ۔2025 )ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں عوامی احتجاج کے بعد حالات کشیدہ ہیں یہ احتجاج شہر کے میئر اکرم امام اولو کی گرفتاری کے بعد سے جاری ہیں جنہیں بدھ کی صبح بدعنوانی اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا تھاچار روزسے جاری مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیںامام اولو کی جماعت نے کردوں کی حامی ایک جماعت کے ساتھ انتخابی معاہدہ کیا تھا اس جماعت پر ترک حکام کردستان ورکرز پارٹی کے ساتھ وابستگی کا الزام عائد کرتے ہیں جس کو انقرہ ایک دہشت گرد تنظیم شمار کرتا ہے.

(جاری ہے)

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق عدالتی فیصلے میں اولو کوگرفتاری کے بعد جیل بھیجنے کی وجوہات بیان کی گئیں فیصلے میں کہا گیا کہ مشتبہ اکرم امام اولو کو ایک مجرمانہ تنظیم کی تاسیس اور قیادت ، رشوت قبول کرنے، بد عنوانی، ذاتی معلومات کا غیر قانونی اندراج اور ٹینڈروں میں ہیرا پھیری کے الزامات میں قید میں لیا گیا ہے استنبول یونیورسٹی نے پچھلے ہفتے امام اولو کے حراست میں لیے جانے سے چند گھنٹے قبل ان کی ڈگری منسوخ کر دی تھی جس سے صدارتی انتخابات میں ان کی نامزدگی کے سامنے رکاوٹ کھڑی ہو گئی ہے کیونکہ ترکی کا آئین اس بات کو لازم قرار دیتا ہے کہ صدارتی انتخابات میں نامزدگی کے لیے امیدوار کو اعلی تعلیم یافتہ ہونا چاہیے تاہم اولو نے ڈگری کی منسوخی کو سیاسی حربہ قراردیا اور کہا تھاکہ وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے اور نہ ہی دباﺅکے سامنے جھکیں گے ان کا کہنا تھاکہ میں ثابت قدم اور مضبوط رہوں گا اور جھکوں گا نہیں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اس عمل کو منظم کیا ہے ان کا محاسبہ کیا جائے گا انہوں نے عدالتی کارروائی کوغیر منصفانہ قراردیا.

حزب اختلاف کی مرکزی جماعت اور یورپی راہنماﺅں نے صدر اردوگان کے اہم ترین سیاسی حریف کے خلاف ان اقدامات کو سیاسی بنیادوں پر قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا ہے واضح رہے کہ مارچ 2019 میں پہلی بار میئر منتخب ہونے کے بعد سے استنبول کے 53 سالہ میئر کے خلاف یہ چھٹی اور دو ماہ سے بھی کم عرصے میں تیسری تحقیقات ہیں اکرم اولو نے اس وقت شہرت حاصل کی تھی جب انہوں نے جون 2019 میں الیکشن جیت کر استنبول کے میئر کے لیے صدر اردگان کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے امیدوار کو بری طرح شکست دی ترکی میں جاری مظاہروں کوایک دہائی سے زیادہ عرصے میں ملک کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہروں میں شمار کیا جا رہا ہے ترک صدر رجب طیب اردوگان کے سب سے بڑے مخالف اکرم امام وغلو کچھ روز میں 2028 کے الیکشن کے لیے صدارتی امیدوار نامزد ہونے والے تھے ہفتے کے روز امام وغلو کو استنبول کی عدالت میں پیش کیا گیاتھا جہاں پراسیکیوشن نے دہشت گردی اور بدعنوانی کے الزامات میں ان کی باقاعدہ گرفتاری کی درخواست کی جبکہ امام وغلو خود پر عائد کردہ الزامات کی تردید کرتے ہیں دوسری جانب صدر اردوگان نے مظاہروں کی مذمت کرتے ہوئے امام وغلو کی اپوزیشن جماعت سی ایچ پی پر بدامنی پھیلانے اور لوگوں میں تقسیم پیدا کرنے کا الزام لگایا ہے.


ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے امام وغلو کے بعد

پڑھیں:

ملکی سیاسی حالات خراب ہوتے جارہے ہیں: شیخ رشید

---فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے خبردار کیا ہے کہ ملکی سیاسی حالات خراب ہوتے جارہے ہیں۔

پاکستانی قوم کا بچہ بچہ ملکی حفاظت کرنا جانتا ہے، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستانی قوم اکٹھی ہے اور اپنے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہے

راولپنڈی میں عید کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ میں 14 کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہوں، جیلوں میں قید غریب لوگوں کو رہا کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے اس مرتبہ ریڑھی بانوں کو کاروبار کا موقع نہیں دیا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں نماز عید ادا کی، جہاں ضلع کا نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع منعقد ہوا، کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے بھی لیاقت باغ میں نماز عید پڑھی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، بلوچستان کے اخباری صنعت سے وابستہ افراد کا احتجاج عید کے دوران بھی جاری
  • عبدالرحمان پیشاوری__ ’عجب چیز ہے لذتِ آشنائی‘
  • بھارتی ریاست منی پور میں کرفیو؛ انٹرنیٹ معطل، مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں جاری
  • برین ٹیومر کیخلاف عوامی شعور و آگاہی ہی اصل طاقت ہے، مریم نواز
  • مودی سرکار منی پور میں امن برقرار رکھنے میں ناکام، پرتشدد احتجاج کے بعد انٹرنیٹ بند، کرفیو نافذ
  • برین ٹیومر کیخلاف عوامی شعور و آگاہی ہی اصل طاقت ہے: مریم نواز
  • ملکی سیاسی حالات خراب ہو رہے ہیں، شیخ رشید
  • پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک غیر مؤثر ہے، ان کے پاس تیاری ہے نہ عوامی حمایت،رانا ثنا
  • ملکی سیاسی حالات خراب ہو رہے ہیں: شیخ رشید احمد
  • ملکی سیاسی حالات خراب ہوتے جارہے ہیں: شیخ رشید