سندھ حکومت کا 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
ذوالفقار علی بھٹو---فائل فوٹو
سندھ حکومت نے 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
یہ اعلان حکومتِ سندھ کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
صوبائی حکومت نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق 4 اپریل کو سندھ میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے، اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی تعطیل ہو گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کیاگیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
مزید :