معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے حکومت کی29آئی پی پیز سے بات چیت مکمل، آئندہ ہفتوں میں معاہدے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے حکومت کی29آئی پی پیز سے بات چیت مکمل، آئندہ ہفتوں میں معاہدے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے حکومت کی 29انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز)کے ساتھ بات چیت مکمل ہوگئی ہے اور آئندہ ہفتوں میں مزید آئی پی پیز کے ساتھ بھی معاہدے ہونے کا امکان ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)اور 7 آئی پی پیز کی ٹیرف نظرثانی کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی، آئی پی پیز نے ابنارمل پرافٹ پرنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)سے تحقیقات کو بند کرنے کی درخواست کی۔
سی پی پی اے نے کہا کہ فیول اور آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں آئی پی پیز سے رقم ریکورکرلی گئی، فیول اورآپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں بچت کو حکومت کے ساتھ شئیرکیاجائے گا۔نمائندہ نشاط پاور نے نیپرا سے استدعا کی کہ ہماری درخواست مشروط ہے ، نظرثانی کی درخواست ہمارے خلاف تمام کیسز کے ختم کرنے سے مشروط ہے، آئی پی پیز نے نیپرا کے تمام نوٹسز کو اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔ نمائندہ پاورٹیک نے مطالبہ کیا کہ ہمارے خلاف سوموٹو پروسیڈنگز کو واپس لیا جائے۔
رپورٹ کے مطابق معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے حکومت کی 29 آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت مکمل ہوگئی ہے اور آآئندہ ہفتوں میں مزید آئی پی پیز کے ساتھ بھی معاہدے ہونے کا امکان ہے۔نیپرا میں دوران سماعت سی پی پی اے کی اتھارٹی کو معاہدوں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے، نمائندہ نارووال انرجی نے کہا کہ فرنس آئل کی قیمتوں کا بھی کوئی میکانزم ہونا چاہئے۔سی پی پی اے نے کہا کہ 7 آئی پی پیز کی وجہ سے قیمت میں 50 پیسے فی یونٹ کمی متوقع ہے، یہ کمی گزشتہ سال کی ریفرنس ویلیو کی جنریشن پر مبنی ہے۔
صارفین نے سوال کیا کہ تقریبا 20 سے زائد آئی پی پیز کے ساتھ مزاکرات ہوئے ہیں، کتنا ریلیف ملے گا، اس وقت بھی 2 ہزار ارب کی کپیسٹی پیمنٹ دے رہے ہیں،کتنی کم ہوگی۔ سی پی پی اے نے تصدیق کی کہ اس وقت تک 29 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ہو چکے ہیں، جن کے ساتھ مزاکرات ہوئے ان حکومت کی آئی پی پیز بھی شامل ہیں۔سوال کیا گیا کہ 10 آئی پی پیز نے وزیر اعظم کو خط لکھا کہ زور زبردستی کی جا رہی ہے، سی پی پی اے نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت کرنا حکومت وقت کا حق ہے، کسی آئی پی پیز کے ساتھ زور زبردستی نہیں کی گئی ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے حکومت کی آئی پی پیز کے ساتھ سی پی پی اے نے بات چیت مکمل ہفتوں میں نے کہا کہ کا امکان
پڑھیں:
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں اگلے 12 سے 24گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں بشمول چترال، دیر، سوات، کالام، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو اور گردونواح کے علاقوں میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول، راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، منڈی بہاالدین، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن اور گردونواح میں اگلے 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
بارش کے حوالے سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ موسمی صورت حال کے دوران درختوں کے گرنے، بجلی کی بندش، کمزور تعمیرات کو نقصان، حد نگاہ کم ہونےکے باعث ٹریفک حادثات کا خدشہ ہے۔