Express News:
2025-09-18@14:52:40 GMT

آئی پی ایل میں سب سے بڑی رنز کی اننگز کا ریکارڈ قائم

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

کراچی:

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سب سے بڑی 286 رنز کی اننگز کا ریکارڈ قائم ہو گیا۔

انڈین لیگ کے دوسرے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے راجستھان رائلز کو 44 رنز سے شکست دی، فاتح الیون نے 6 وکٹ پر 286 جبکہ ناکام سائیڈ 242 رنز بنا سکی۔

سن رائزرز سیزن میں اپنے پہلے میچ میں 300 کا مجموعہ بنا سکتی تھی۔

ایشان کشن نے 106 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 67 رنز بنائے۔ ڈیس چیمپس نے 3 وکٹیں لیں۔

سن رائزر نے گزشتہ سیزن میں اپنا بہترین اسکور 7 وکٹ پر 266 رنز جوڑے تھے۔

 کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 2024 میں 7 وکٹ پر 272 رنز بناکر ایونٹ میں ریکارڈ قائم کیا تھا جو سن رائزرز نے سیزن میں اپنے پہلے ہی میچ میں توڑ دیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

دریائے راوی میں مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل

علی رامے:پنجاب میں دریائے راوی کے مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 8 ہزار کیوسک، شاہدرہ کے مقام پر 10 ہزار کیوسک، جبکہ بلوکی کے مقام پر 29 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 23 ہزار کیوسک رہا۔

محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ تمام مقامات پر پانی کی صورتحال قابو میں ہے اور فی الحال کسی مقام پر سیلاب کا خطرہ موجود نہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

متعلقہ مضامین

  • صفر کی بہار، صائم ایوب نے ایشیا کپ میں کتنے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟
  • میجر کرکٹ لیگ کے نئے سیزن کی تاریخوں کا اعلان
  • آسٹرین شہری نے خود کو آگ لگا کر انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا
  • کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • سدرہ امین نے ویمنز ون ڈے میں دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا
  • دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
  • بارشوں کے باوجود لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے کمی ریکارڈ
  • نائجیریا میں 8 ہزار 780 کلو جولو ف رائس تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
  • دریائے راوی میں مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل
  • توشہ خانہ ٹو کیس: 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ اور جرح مکمل