ماریہ قتل کیس: والد اور بھائی کو سزائے موت کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ماریہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے لڑکی کے والد اور بھائی کو سزائے موت کا حکم دے دیا، دونوں ملزمان کو 10، 10 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی ہے۔
بہن ماریہ کے قتل کے دوران ویڈیو بنانے والے مقتولہ کے دوسرے بھائی کو عدالت نے بری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے ٹوبہ ٹیک سنگھ: باپ اور بھائی کے ہاتھوں قتل ماریہ کی ڈی این اے رپورٹ آ گئیقتل کے وقت کمرے میں موجود مقتولہ کی بھابھی کو بھی عدالت نے بری کر دیا۔
یاد رہے کہ ماریہ کو 17اور 18مارچ 2024ء کی درمیانی شب بھائی نے باپ کی موجودگی میں گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔
22 سالہ ماریہ کے قتل کے وقت چاروں ملزمان کمرے میں موجود تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
طالبعلم نے دریامیں چھلانگ لگادی،بچانے کیلئے بھائی بھی گودگیا
آزاد کشمیرکے ضلع جہلم ویلی میں چکوٹھی کے قریب درنگ کے مقام پر میٹرک کے طابعلم کاشف نے امتحان میں فیل ہونے پر دل برداشتہ ہوکر دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی۔
چھوٹے بھائی کو بچانے کے لئے بڑا بھائی وقاص بھی دریا میں کود گیا، دونوں بھائی دریائے جہلم کی بے رحم لہروں کی نذر ہوگئے جب کہ ریسکیو 1122 اور علاقہ مکینوں نے تلاش شروع کردی۔
میٹرک کے امتحان میں فیل ہونے پر دل برداشتہ ہو کر دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والے چکوٹھی کے قریبی علاقے درنگ کے ریائشی نوجوان کاشف کی ٹک ٹاک پر آخری ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جو اس نے دریا میں چھلانگ لگانے سے ایک گھنٹہ قبل شیئر کی تھی۔
مجھے لگتاہے کہ میرے سارے خواب ادھورے رہ جائیں گے، پیاریو مجھے لگتا ہے کہ میری موت جوانی میں ہوگی۔
عینی شاہدین کے مطابق دونوں نوجوانوں کی کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔