پاراچنار، آئی ایس او کے زیراہتمام محفل انس باقرآن کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
پروگرام میں سینئر اراکین آئی ایس او، ضلعی صدر آئی ایس او پاراچنار تنزیل عباس بمعہ کابینہ، یونٹس اراکین اور محبین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم، ابوالفضل یونٹ پاراچنار کے زیراہتمام 23 رمضان المبارک کو المصطفیٰ ایجوکیشنل کمپلیکس میں محفل انس با قرآن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں قراء عظام نے بہترین انداز میں قرآن مجید کی تلاوت کا شرف حاصل کیا، پروگرام میں سینئر اراکین آئی ایس او، ضلعی صدر آئی ایس او پاراچنار تنزیل عباس بمعہ کابینہ، یونٹس اراکین اور محبین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ا ئی ایس او اراکین ا
پڑھیں:
جامعہ اردو کا سینیٹ اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی
— فائل فوٹووفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس دوسری مرتبہ بھی کورم نہ پورا ہونے کی وجہ سے ملتوی ہوگیا۔
اب یہ اجلاس 29 ستمبر کو کیا جائے گا بدھ کو ہونے والے اجلاس میں صرف 6 اراکین نے شرکت کی جن میں ڈپٹی چیئر مین جمیل احمد خان، ڈاکٹر سروش لودھی، ڈاکٹر کمال، وائس چانسلر ضابطہ خان شنواری، سعیداللّٰہ والا اور شکیل الرحمان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ وفاق وزیر تعلیم و پیشہ ور تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اردو یونیورسٹی کے چانسلر/ صدر مملکت کو خط لکھا تھا کہ اردو یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس ملتوی کیا جائے۔
خط میں کہا گیا تھا وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی بے ضابطگیوں پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک وفاقی اردو یونیورسٹی کا سینٹ اجلاس موخر رکھا جائے۔
ادھر اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ اردو کے جنرل سیکریٹری جمال اکرم نے سینٹ کا اجلاس نہ ہونے پر ان تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا جن کے نہ آنے کی وجہ سے کورم پورا نہ ہوسکا۔
انہوں نے کہا کہ اراکین نے سینیٹ اجلاس میں شرکت نہ کرکے اساتذہ دوستی، اصول پسندی اور حق و سچ کی حمایت کا ثبوت دیا ہے۔