سندھ حکومت کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر 4اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
سندھ حکومت کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر 4اپریل کو عام تعطیل کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز)سندھ حکومت نے 4 اپریل کو پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی چھیالیس ویں برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جمعہ 4 اپریل کو صوبائی حکومت کے تحت چلنے والے تمام ادارے بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے ماتحت چلنے والے خودمختار و نیم خود مختار ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز کے دفاتر بھی بند رہیں گے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ذوالفقار علی بھٹو کی
پڑھیں:
کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی
کراچی:کئی سالوں بعد کراچی الیکٹرک (کے الیکٹرک) نے سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی اور سوا ارب روپے جمع کرا دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے کئی سال بعد سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی ہے اور2 قسطوں میں سوا ارب روپے سے زائد کی رقم جمع کرائی ہے، فریقین کے درمیان 32 ارب روپے سے زائد کے واجبات میں سے کے الیکٹرک نے 9 اعشاریہ 142ارب روپے ادا کرنے اتفاق کیا اور ادائیگیوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا۔
شیڈول کے مطابق ستمبر 2025 تک سندھ حکومت کو 4.258 ارب روپے کی ادائیگی کی جائیگی جبکہ کے الیکٹرک ہر ماہ جمع شدہ الیکٹرسٹی ڈیوٹی ادا کرنے کا بھی پابند ہوگا۔
معاہدے کے مطابق بجلی بلوں میں صارفین سے وصول کی گئی الیکٹرسٹی ڈیوٹی اب اقساط میں سندھ حکومت کو ادا کی جائے گی، اس وقت الیکٹرسٹی ڈیوٹی کی مد میں کے الیکٹرک پر 32 ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں، الیکٹرسٹی ڈیوٹی کی عدم ادائیگی کا معاملہ پی اے سی میں زیر غور آیا تھا۔
دریں اثنا کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کے درمیان 25 ارب روپے کے واجبات کا معاملہ تاحال حل طلب ہے۔