ضلع ٹانک ،شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو نافذ
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
سٹی 42: تھریٹ الرٹ جاری ہونے پر 25 مارچ کو ضلع ٹانک ،شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان اپر کے علاقوں میں کرفیو نافذ رہے گا۔
ڈپٹی کمشنرز ضلع شمالی وزیرستان ، جنوبی وزیرستان اور ضلع ٹانک کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق عوام کو اطلاع دی گئی ہے کہ 25 مارچ 2025 کو ضلع ٹانک ،شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان اپر کے علاقوں ڈبرہ بازار، کوڑ قلعہ،منزئی،خرگئی،کڑی وام،جنڈولہ،عزیز آباد چوک، سرویکئی، جنڈولہ، کوڑ قلعہ، ڈبرہ ،آسمان منزہ، لدھا، مکین، بی بی راغزئی، سراروغہ، کوٹکئی، جنڈولہ،بروند، مولا خان سرائے،رزمک، گردئی، خرسیِن شامل ہیں میں کرفیو نافذ ہوگا۔
سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ کرفیو تھریٹ الرٹ جاری ہونے پر لگایا گیا ہے،مذکورہ علاقوں میں ہرقسم کی آمدورفت صبح 6 سے شام6 تک بند رہیں گی۔ اعلامیہ عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ متبادل راستے اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
Currency Exchange Rate Monday March 24, 2025
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاک بحریہ کے جہاز شمشیر کی امریکی بحریہ کے جہاز فٹزجیرالڈ کے ساتھ شمالی بحر ہند میں مشق
راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر نے امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس فٹزجیرالڈ کے ساتھ شمالی بحر ہند میں مشترکہ بحری مشق کی۔
سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے تمام ادارے سنجیدگی سے کردار ادا کریں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔
مشق میں متعدد پیشہ ورانہ سرگرمیاں شامل تھیں جن کا ہدف دونوں بحری افواج کے مابین عملی رابطہ کاری اور باہمی تعاون کو مضبوط کرنا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ مشق میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور علاقائی استحکام کے لیے دونوں بحری افواج کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔
مزید :