اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 2 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی 17.835 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی۔ پشاور میں جمرود روڈ خیبر کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 10 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کوگرفتارکر لیا گیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب، دبئی، مالدیپ منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

میانوالی میں ریلوے پھاٹک کے قریب ملزم کے قبضے سے 4.

5 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب گرفتار ملزم سے 2.590 کلو گرام افیون برآمد کی گئی۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ایک اور کاروائی میں ملزم سے 745 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کلو گرام کے قریب

پڑھیں:

مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار

— فائل فوٹو

پولیس نے مانسہرہ میں ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے بالا کوٹ میں ریچھ کا بچہ برآمد کر کے ملزم اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے۔

ریچھ کے 2 بچوں کی پاکستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کسٹم عملے نے ریچھ کے 2 بچوں کی پاکستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔

گرفتار ملزم ریچھ کے بچے کو بالاکوٹ سے پشاور لے جانا چاہتا تھا۔

ریچھ کے بچے کو محمکۂ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا۔

گرفتار اسمگلر پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کریک ڈاؤن، 1500کشمیری گرفتار
  • کوئٹہ: کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن
  • لاہور میں منشیات فروش خاتون گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد
  • بھارت میں حقوق کیلیے احتجاج کرنا جرم قرار؛ پولیس کا مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن
  • منشیات کی قطر، سعودی عرب اور دبئی  اسمگلنگ کی کوششیں ناکام؛ ملزمان گرفتار
  • شہر اقتدار میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتاریاں
  • جیکب آباد: محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی، 100 کلوگرام چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
  • افغانستان سے کینیڈا اسمگلنگ کی کوشش ناکام، کشمش کے ڈبوں میں چھپائی گئی 2600 کلو افیون برآمد