عبدالرزاق، ہاردک پانڈیا سے زیادہ اچھا آل راؤنڈر تھا، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا چیمپئینز ٹرافی کے دوران مقامی ٹی وی چینل پر ہاردک پانڈیا اور عبدالرزاق سے متعلق دیا گیا بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگیا۔
چیمپئینز ٹرافی کے دوران نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ہاردک پانڈیا کی تعریف کی اور کہا کہ میچ کے اختتامی اوورز میں آکر لمبی لمبی ہٹنگ کرنا پاکستان کیلئے نئی بات نہیں ہے۔
انہوں نے بالنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاردک پانڈیا کوئی میلکم مارشل، بریٹ لی یا جواگال سری ناتھ نہیں جنہیں دیکھا جائے لیکن اسکی ذہنیت میں یہ بات ڈال دی گئی ہے کہ مضبوط ہٹر ہے، اسے مواقع دیے جاتے ہیں اور وہ پرفارم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: 300 ہونے پر بھاؤ بڑھتا ہی ہے! اوو بھائی بس کردو، شعیب کا سہواگ پر وار
شعیب اختر نے کہا کہ پانڈیا کی جانب سے ہارڈ ہٹنگ پاکستان کیلئے نئی نہیں کیونکہ عبدالرزاق جیسے آل راؤنڈر کیلئے عام بات تھی لیکن پاکستان کرکٹ نے اُسے کبھی عزت نہیں دی۔
اس موقع پر محمد حفیظ نے بھی شعیب اختر بات پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ رزاق بھائی، پانڈیا سے بہت بہتر آل راؤنڈر تھے لیکن بدقسمتی سے، سسٹم نے اس کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا اور انہیں اپنی صلاحیت دکھانے کا صحیح موقع فراہم نہیں کیا۔
مزید پڑھیں: عبدالرزاق کی اسٹرائیک فورس کام دکھانے لگی
راولپنڈی ایکسپریس نے 2010 میں دبئی میں جنوبی افریقا کے خلاف عبدالرزاق کے 72 گیندوں پر ناقابل شکست 109 رنز کی شاندار اننگز کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ رزاق نے مختلف پوزیشنوں پر بیٹنگ کی لیکن انہیں وہ پہچان نہیں ملی جس کے وہ حقدار تھے، سوائے جنوبی افریقہ کے خلاف اس ناقابل فراموش میچ کے! ان کی ہٹنگ اتنی زوردار تھی کہ میں نے سوچا کہ اگر بال لگی تو مجھے چیر دے گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی میں 200 سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل کرکے منفرد ریکارڈ
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ نے کبھی عبدالرزاق اور اظہر محمود کو وہ عزت نہیں دی، جس کے وہ حقدار تھے۔
حفیظ نے بھی 2010 کے میچ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ڈریسنگ روم میں سب ہمت ہار چکے تھے میچ کا نتیجہ معلوم تھا لیکن زراق بھائی نے اکیلے وہ میچ جتوادیا تھا، وہ واقعی نہ ناقابل فراموش اننگز تھی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے کہا کہ ہاردک پانڈیا
پڑھیں:
پہلگام واقعہ؛ پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں اے آئی سے بنی جعلی تصاویر کا استعمال
بھارت کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں اب اے آئی سے بھی مدد لی جارہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے حملے میں سوشل میڈیا پر اے آئی سے بنی جعلی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں پہلگام واقعے میں قتل ہونے والے افراد کی لاشیں دکھائی گئی ہیں جو کہ تمام تصاویر مصنوعی ذہانت (AI) سے بنائی گئی ہیں اور اصلی نہیں ہیں۔ لیکن ان تصاویر کو اصل واقعے سے جوڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔
تصاویر کی تحقیقات:
فیکٹ چیک ٹیم نے ان تصاویر کو AI مواد کی شناخت کرنے والے ٹولز کے ذریعے چیک کیا۔ زیادہ تر ٹولز نے ننانوے فیصد یہ امکان ظاہر کیا کہ یہ تصاویر مصنوعی ہیں اور AI سے بنائی گئی ہیں۔
میڈیا کوریج میں تصاویر کا فقدان:
دہشت گردی کے حملے پر میڈیا کی وسیع کوریج میں ہمیں اس قسم کی کوئی تصاویر نظر نہیں آئیں۔ تصاویر میں چہروں کی غیر واضح تفصیلات اور چمکدار ساخت بھی ان کے مصنوعی ہونے کی نشاندہی کرتی ہیں۔
23 اپریل 2025 کی تازہ ترین معلومات:
سوشل میڈیا پر حملے کی جگہ کی مزید کچھ تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔ ان میں سے ایک پوسٹ کو اب تک 26,100 سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ ہم نے ان تصاویر کو بھی چیک کیا لیکن یہ سب تصاویر بھی جعلی ثابت ہوئیں۔
حقیقت:
تمام دستیاب شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ پہلگام حملے سے متعلق وائرل ہونے والی یہ تصاویر اصلی نہیں بلکہ AI ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں اس قسم کی کوئی تصاویر دستیاب نہیں ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں اے آئی سے بنی ان جعلی تصاویر کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔