مانسہرہ: 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
مانسہرہ میں 8 سال کی بچی کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
کراچیکورنگی عوامی کالونی میں 7 سالہ بچی کے ساتھ...
پولیس کے مطابق صوبہ خیبر پختون خوا کے شہر مانسہرہ کے علاقے چھتر پلین سے بچی سے زیادتی کوشش کے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔
ملزم کی گرفتاری بچی کی نشاندہی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
پولیس نے گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خاتون کو تنہا دیکھ کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور:باغبان پورہ پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم سلیم نے خاتون کو تنہا دیکھ کر اشارے کیے اور شارع عام پر ہراساں کیا، خاتون کے منع کرنے پر ملزم نے سنگین نتاٸج کی دھمکی دی، متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزم کو فوری گرفتار کرکے حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایس پی کینٹ نے کہا ہے کہ معاشرے میں خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، خواتین کو ہراساں، زیادتی اور تشدد کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔