ماہرنگ بلوچ کی گرفتاری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
درخواست گزار نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کیخلاف جو مقدمات قائم ہیں، ان میں انکی گرفتاری شامل نہیں تھی۔ گرفتاری کے بعد انہیں فوری جیل بھیجا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر بلوچستان ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی بہن نادیہ بلوچ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ کو گرفتار کرنے کے بعد فوراً جیل بھیج دیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری قانونی طریقہ کار کے برعکس ہے۔ درخواست گزار نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف جو مقدمات قائم کئے گئے ہیں، ان میں ان کی گرفتاری شامل نہیں تھی۔ اس پر ان کے وکیل عمران بلوچ نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کے لئے سرکاری حکام کو ہدایت جاری کی جائے۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس روزی خان بڑیچ اور شوکت رخشانی پر مشتمل بینچ نے درخواست کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کئے۔ ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان اور پراسیکوٹر جنرل کی درخواست پر عدالت نے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ، عدالت نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے رشتہ داروں اور ان کے وکیل کو جیل میں ان سے ملاقات کی اجازت بھی دے دی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ رنگ بلوچ کی کی گرفتاری
پڑھیں:
اپوزیشن لیڈرعمرایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری
حاشر احسن: انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نےاپوزیشن لیڈرعمرایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہرعباس سپرانے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج پر درج مقدمات کے کیس کی سماعت کی،عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جبکہ سینیٹر اعظم خان سواتی کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظورکرلی۔
عدالت نے غیر حاضر کارکنان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
تھانہ شہزاد ٹاؤن کا مقدمہ 4 اکتوبر احتجاج پر درج ہے،پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈوکیٹ، زاہد بشیر ڈاراور و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔