اڈیالہ جیل: بابر اعوان کو بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت ملنے پر تنازع
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
کولاج فوٹو: فائل
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے بابر اعوان کو ملاقات کی اجازت ملنے پر اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 پر تنازع کھڑا ہوگیا۔
اڈیالہ جیل عملے سے مکالمہ کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ آپ ڈسپلن قائم کریں، بابر اعوان کا نام ہماری لسٹ میں شامل نہیں۔
انہوں نے اعتراض اٹھایا کہ آپ بابر اعوان کو اندر کیوں لائے؟ ان کی گاڑی بھی جیل گیٹ سے اندر منگوالی گئی، ہم نے جو نام دیے ہیں ان کو ہی ملاقات کے لیے بھیجا جائے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے سلمان صفدر اور عثمان گل کے نام شامل کرلیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام معاملہ کل ہائیکورٹ میں طے ہو چکا ہے۔ اعظم سواتی، حامد خان، عزیز بھنڈاری کے نام بھی شامل کریں۔
انکا کہنا تھا کہ ہم نے جو 6 نام دیے ان کو ہی ملاقات کی اجازت دیں۔
جیل انتظامیہ کی جانب سے بابر اعوان، نیاز اللّٰہ نیازی، سلمان اکرم راجہ کو ملاقات کی اجازت مل گئی جبکہ انکے علاوہ ظہیر عباس چوہدری، نعیم حیدر پنجوتھا، سلمان صفدر کو بھی ملاقات کی اجازت مل گئی۔
جیل عملے نے موقف اپنایا کہ ہم نے تمام رہنماؤں کے نام بجھوا دیے تھے، جن کو اجازت ملی ان کے ناموں سے آگاہ کردیا۔
اس پر سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ آپ بابر اعوان کا نام لسٹ سے نکالیں، وہ نام ہم نے نہیں دیا، اگر آپ بابر اعوان کو بھیجیں گے تو میں اسی جگہ احتجاج کروں گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آپ بابر اعوان کو روکیں گے تو ہم ملاقات کےلیے جائیں گے۔ اس پر جیل عملے نے کہا کہ ہم بابر اعوان کو روکتے ہیں آپ جاکر ملاقات کرلیں۔
جیل کے باہر صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے بابر اعوان کا نام نہیں دیا کیسے ملاقات کی اجازت مل گئی؟ جس پر سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ جی ہم نے ان کا نام نہیں دیا، ہم اس پر احتجاج کریں گے، ہم ڈسپلن قائم کروائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ملاقات کی اجازت آپ بابر اعوان بابر اعوان کو ان کا نام کے نام
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،علیمہ خان کے علاوہ 2بہنوں کو اجازت مل گئی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بہن علیمہ خان کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے آج ملاقات کا دن ہے،بانی پی ٹی آئی سے 2بہنوں اور قاسم خان کو ملاقات کی اجازت مل گئی،ڈاکٹر عظمیٰ خان اور نورین خان کو ملاقات کی اجازت دی گئی،علیمہ خان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔
مزید :