بارش برسانے نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ، جس کے بعد محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے کراچی والوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارش برسانے والامغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ شہر میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر میں آج اور کل وقفے وقفے سے تیز ہوائیں بھی چلیں گی، دن میں دھوپ کےساتھ وقفے وقفے سے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی،شہر میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، گزشتہ 24گھنٹےکے دوران درجہ35.

9حرارت ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈکیاگیا۔ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے اور جنوب مغربی سمت سے 7کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب بارشیں برسانے والے اس نئے سسٹم کے تحت کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسی خیل، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، لورالائی میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں موسم خشک اور مطلع آبر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں آج سے ستائیس مارچ کے دوران بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑوں پر برف باری اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے، آج سے تین روز کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد ،پنجاب ، بلوچستان، خیبرپختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کا امکان ہے

پڑھیں:

عید کی چھٹیوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا

محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں ملک میں شدید گرمی رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 12 جون کے دوران اسلام آباد، سندھ ،پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے7ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے ۔جمعہ کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دادو 47، نوابشاہ 46، ملتان، سرگودھا، حیدر آباد 42، لاہور، پشاور 40، اسلام آباد، مظفر آباد 39 اور کراچی ،کوئٹہ اور گلگت میں 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • حج اگلے سال سے موسم بہار میں داخل، گرمیوں میں اگلا حج 25 سال بعد ہوگا، سعودی محکمہ موسمیات
  • کراچی: موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
  • محکمہ موسمیات نے شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کردی
  • آج پاکستان کے کن علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے؟
  • ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی، درجہ حرارت 7 ڈگری تک بڑھنے کا امکان
  • خیبرپختونخوا: طوفانی بارش ، ژالہ باری اور سیلاب نے تباہی مچا دی،مکان منہدم،پانی گھروں میں داخل
  • کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • عید کی چھٹیوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا
  • عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
  • عید کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران موسم کیسا رہے گا؟