Express News:
2025-07-26@00:40:07 GMT

عمران خان نے میرے مؤقف کی تائید کی ہے، سلمان اکرم راجہ

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

راولپنڈی:

بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے میڈیا سے گفتگو نہ کرنے سے متعلق اُن کے مؤقف کی تائید کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، نیاز اللہ نیازی و دیگر وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ختم ہوگئی جس کے بعد بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

انہوں نے مختصر اور غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ہماری بانی سے ملاقات ہوئی ہے،بانی کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی، بہنوں کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرینگےْ

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی کو ملاقاتوں کے حوالے سے عدالتی کاروائی سے متعلق آگاہ کیا ہے، بانی کو بتایا ہے ہمارے لئے ملاقات ضروری ہے میڈیا سے گفتگو کہیں بھی ہوسکتی ہے تو بانی نے میرے موقف کی تائید کی ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے بابر اعوان کا نام لیے بغیر کہا کہ جیل میں کچھ ملاقاتیں اوپر سے کرائی جارہی ہیں، اس حوالے سے بانی کو آگاہ کیا کہ اس سے پارٹی کا نظم و ضبط خراب ہوتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ

پڑھیں:

یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمودقریشی پارٹی قیادت سنبھالیں گے،سلمان اکرم راجہ 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی قیادت سنبھالیں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  سلمان اکرم راجہ کاکہناتھا کہ شاہ محمود قریشی پر 8سے9مقدمات ابھی باقی ہیں،ابھی دیکھنا ہے فیصلہ ساز اور منصوبہ ساز کیا کرنا چاہتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ ہم عدلیہ کی آزادی کیلئے لڑتے رہیں گے،پورا نظام کنٹرول میں ہے، یہ عوام کیلئے بڑا چیلنج ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عمران خان ہی پارٹی لیڈر، شاہ محمود قریشی لیڈ نہیں کرینگے، سلمان اکرم راجہ
  • 5 اگست کو عوام اپنی بیزاری کا بھرپور اظہار کریں گے: سلمان اکرم راجہ
  • عمران خان ہی پارٹی کے قائد ہیں، شاہ محمود کی سربراہی کی خبریں بے بنیاد ہیں: سلمان اکرم راجہ
  • پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، شاہ محمود قریشی کے لیڈ کرنے کی بات غلط ہے، سلمان اکرم راجہ 
  • تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف فیصلوں کا سیلاب آرہا ہے، سلمان اکرم راجا
  • پی ٹی آ ئی کے رہنماؤں کے خلاف فیصلوں کا سیلاب آرہا ہے: سلمان اکرم راجا
  • سزا غیر قانونی ہیں، علی امین گنڈاپور،شاہ محمود کی جلد رہائی ممکن نہیں، سلمان اکرم راجہ
  • شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا. سلمان اکرم راجہ
  • یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے: سلمان اکرم راجہ
  • یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمودقریشی پارٹی قیادت سنبھالیں گے،سلمان اکرم راجہ