UrduPoint:
2025-09-18@10:25:27 GMT
وزیر تجارت جام کمال خان کا این سی سی کی پیشرفت اور ورلڈ بینک مشن کے دورے کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے منگل کو نیشنل کمپلائنس سینٹر میں ڈاکٹر نبیل امین، سربراہ این سی سی اور ٹیم کے ساتھ ایک بریفنگ اجلاس کی صدارت کی جس میں سینٹر کی پیشرفت اور حالیہ ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر تجارت نے پاکستان کے معیار اور کمپلائنس سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے این سی سی کی جاری کوششوں کو سراہا۔
(جاری ہے)
اجلاس میں ورلڈ بینک مشن کے نیشنل کوالٹی انفراسٹرکچر پر حالیہ دورے سمیت اہم کامیابیوں اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ڈاکٹر نبیل امین نے این سی سی کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے عالمی معیار کے مطابق پاکستان کے تجارتی معیارات کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ وزیر تجارت نے واضح ٹائم لائنز کے ساتھ ایک روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت کی جو نیشنل کمپلائنس ایڈوائزری کونسل کے اپریل کے آخر میں ہونے والے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
حکومت صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے،سید مصطفی کمال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال نے عالمی شراکت داری اور ورک فورس ڈویلپمنٹ کو فروغ دینے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کے دورے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے وزیر صحت کو اکیڈمی کی کامیابیوں، اقدامات اور آئندہ حکمتِ عملیوں پر بریفنگ دی۔انہوں نے عوامی صحت کی تعلیم میں جدت اور تحقیقاتی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ اس دوران شواہد پر مبنی پالیسی سازی اور افرادی قوت کی تیاری پر بھی گفتگو کی گئی۔وفاقی وزیر نے ہیلتھ سروس اکیڈیمی کی پیشرفت کو سراہا۔ایچ ایس اے نے وزیر صحت کے دورے اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔