WE News:
2025-04-25@02:33:12 GMT

ماہ رنگ بلوچ کو وکلا اور اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

ماہ رنگ بلوچ کو وکلا اور اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی

بلوچستان ہائیکورٹ نے ماہ رنگ بلوچ کو وکلا اور اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ رنگ بلوچ کے خلاف 3 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل بلوچستان ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کے خلاف درخواست کو سماعت کے لیے منظور کر لیا۔

ماہ رنگ بلوچ کے وکیل کے مطابق ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری آئین پاکستان کے آرٹیکل 15، 16 اور 19 کی خلاف ورزی ہے۔

وکیل نے کہا کہ ماہ رنگ بلوچ کو بغیر کسی وجہ کے ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا۔ اس پر عدالت نے ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری پر حکومت اور دیگر اداروں کو نوٹس جاری کردیے جبکہ ماہ رنگ بلوچ کے وکلا اور اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت بھی دے دی۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

مزید پڑھیے: کچھ عناصر دہشتگردوں کی لاشوں پر سیاست کررہے ہیں، عزائم ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

دوسری جانب بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے احتجاج کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا۔ مظاہرین نے خاران، نوشکی، کیچ، پنجگور، مستونگ، استا محمد، خضدار، سبی اور حب میں احتجاجی ریلیاں نکالیں جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: ماہ رنگ بلوچ کو کوئٹہ میں جاری دھرنے سے گرفتار کیا گیا، بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دعویٰ

ددرین اثنا بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)  نے پیر کے روز شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی جس پر مستونگ، قلات، خضدار، سبی، پنجگور، خاران، نوشکی سمیت دیگر اضلاع میں کاروباری مراکز بھی بند رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچستان احتجاج بلوچستان شٹرڈاؤن ہڑتال بی این پی مینگل ماہ رنگ بلوچ ماہ رنگ بلوچ مقدمہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچستان احتجاج بی این پی مینگل ماہ رنگ بلوچ ماہ رنگ بلوچ مقدمہ بلوچ یکجہتی کمیٹی ماہ رنگ بلوچ کو

پڑھیں:

دفتر خارجہ میں غیر ملکی سفارتی مشنز کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر بریفنگ

پاکستان نے بھارتی اقدامات کے جواب میں فیصلوں پر عالمی برادری کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا۔

دفتر خارجہ میں غیر ملکی سفارتی مشنز کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر بریفنگ دی گئی، 30 سے زائد غیر ملکی مشنز کے سربراہان، نمائندے بریفنگ میں شریک تھے۔

سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی جانب سے سفارتی مشنز کو بریفنگ دی گئی، آمنہ بلوچ نے پہلگام حملے کے بعد پیدا صورتحال پر بریفنگ دی، سیکریٹری خارجہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے نتائج سے آگاہ کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکریٹری خارجہ نے پاکستان کے خلاف بھارت کی گمراہ کن مہم کو مسترد کردیا اور کہا کہ  اس طرح کے ہتھکنڈے خطے میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹ ڈالیں گے۔

سیکریٹری خارجہ نے بھارت کی جانب سے کشیدگی بڑھانے کی کوششوں سے خبردار کرتے ہوئے کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا مؤثرجواب دینے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • آمنہ بلوچ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے سفارتی برادری کو آگاہ کردیا
  • دفتر خارجہ میں غیر ملکی سفارتی مشنز کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر بریفنگ
  • وزیر اعلیٰ بلوچستان سے سابق وفاقی وزیر جنرل( ر ) عبدالقادر بلوچ اور سابق سینیٹر و سفیر میر حسین بخش بنگلزئی کی ملاقات
  • کوئٹہ، پریس کانفرنس سے پہلے ڈی سی سے اجازت کا حکم کالعدم قرار
  • متنازع کینالز کے معاملہ پر دھرنا، رانا ثنا اللہ اور شرجیل میمن نے وکلا کو ملاقات کیلئے بلا لیا
  • بلوچستان ہائیکورٹ نے پریس کانفرنس کی پیشگی اجازت کا حکم کالعدم قرار دیدیا
  • بلوچستان ہائیکورٹ نے بی این پی کے کارکنان کی رہائی کا حکم دے دیا
  • پاکستان کا جھنڈا جلانے والی کارکن کا تعلق بلوچ یکجہتی کمیٹی سے ہی تھا، سرفراز بگٹی
  • اب ایک مہینہ ہو گیا، ہمیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا:علیمہ خان
  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن،فیصل ملک، فیصل چودھری اور عثمان ریاض گل کو اجازت مل گئی