Islam Times:
2025-04-25@09:55:37 GMT

ڈیرہ اسماعیل خان، حمایت مظلومین کانفرنس

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

ڈیرہ اسماعیل خان، حمایت مظلومین کانفرنس

اسلام ٹائمز: کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ہمیں فرقوں اور مسالک کی بجائے اسلام اور مسلمانوں کی بات کرنی چاہیئے، مسلمان پر مسلمان کا تحفظ فرض ہے، پوری دنیا میں مسلمان ظلم و جبر کا شکار اور ہم فرقوں، مسلکوں اور قومیتوں و زبانوں کی بنیاد پر تقسیم ہیں، مسجد اقصٰی ہمیں مدد کے لیے پکار رہی ہے، فلسطینی مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، ہمیں ان کی مدد کرنی چاہیئے، افسوس ہم اغیار کی سازشوں کا شکار ہیں۔ رپورٹ: سید عدیل عباس

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے باوجود تھم نہیں پائی ہے، صیہونی افواج نے قیدیوں کے تبادلے اور نہتے فلسطینیوں پر مظالم نہ ڈھانے کی یقین دہانی کے باوجود ایک مرتبہ پھر قتل و غارت گری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کی مذہبی جماعتوں نے صدائے احتجاج بلند کی ہے، اسی سلسلے میں شیعہ علماء کونسل پاکستان ڈیرہ اسماعیل کے زیراہتمام ’’حمایت مظلومین کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کوٹلی امام حسینء میں منعقدہ کانفرنس میں شیعہ، سنی مکاتب فکر کے علمائے کرام، مذہبی شخصیات اور عوام نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ہمیں فرقوں اور مسالک کی بجائے اسلام اور مسلمانوں کی بات کرنی چاہیئے، مسلمان پر مسلمان کا تحفظ فرض ہے، پوری دنیا میں مسلمان ظلم و جبر کا شکار اور ہم فرقوں، مسلکوں اور قومیتوں و زبانوں کی بنیاد پر تقسیم ہیں، مسجد اقصٰی ہمیں مدد کے لیے پکار رہی ہے، فلسطینی مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، ہمیں ان کی مدد کرنی چاہیئے، افسوس ہم اغیار کی سازشوں کا شکار ہیں۔

خاکسار تحریک خیبر پختونخوا کے ناظم میاں اللہ دتہ ساجد نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں کی کتابیں چھوڑ کر کتاب اللہ قرآن کریم اور ارشادات رسول (ص) سے آگاہی حاصل کریں اور اس پر عمل کریں، وہ ہمیں کبھی بھی منافقت اور گمراہی کا درس نہیں دیں گے، بلکہ ہم اس پر عمل کرکے متحد ہو جائیں گے۔ سابق ڈائریکٹر نیوز ریڈیو پاکستان و کالم نگار گلزار احمد نے حمایت مظلومین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو فلسطین کے حوالے سے اپنی حکمت عملی تبدیل کرکے علم و دانش پر توجہ دینا ہوگی جبکہ اتحاد بین المسلمین کے لیے اختلاف رائے برداشت کیا جائے، اپنے بچوں کو اختلاف رائے کے ساتھ جینا سکھایا جائے، دینی و عصری تعلیمی ادارے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔ جماعت اسلامی تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان کے امیر زاہد محب اللہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اب مسلمانوں کیخلاف غیروں کی سازشوں کی ضرورت نہیں رہی، ہم خود شرارتوں میں پیش پیش ہیں اور آپس میں لڑتے جھگڑتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں قرآن و سنت پر عمل کرنا چاہیئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کو اسرائیل کا حصہ بنانے کا اعلان کر دیا ہے، فلسطینی ہتھیار مانگ رہے ہیں، تاکہ جہاد کرسکیں، پورے عالم اسلام میں وہی آزاد ہیں، باقی مسلم ممالک غلام ہیں، ہمیں ان کی مدد کرنی چاہیئے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر شیر محمد نے کہا کہ استعمار سازشیں کرتے رہتے ہیں، علمائے کرام کوشش کریں کہ ایک دوسرے کی مساجد میں اکٹھے نماز جمعہ ادا کریں، تاکہ عام مسلمانوں میں بھی اتحاد کی راہ ہموار ہو۔ مولانا مسعود الحسن نظامی نے کہا کہ جہنم کی ٹکٹیں بانٹنے والوں سے عوام کو پوچھنا چاہیئے کہ فلسطین میں یہودی مسلمانوں کو مار رہے ہیں اور پاکستان میں خوارج مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں۔ ابوالمعظم ترابی نے کہا کہ فروعی مسائل کی بنیاد پر اختلافات رائے کو دائرہ اسلام سے خارج کرنے کا فتویٰ دینا درست نہیں ہے۔ اسرائیل و بھارت فلسطین و کشمیر میں اور امریکا و یورپ پوری دنیا میں شیعہ، سنی و دیوبندی بریلوی کی تقسیم نہیں کر رہے ہیں بلکہ سب کو مسلمان کہہ کر مار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین و کشمیر ہمارے مشترکہ مسائل ہیں، لہذا ہمیں متحد ہو کر فلسطینی و کشمیری مسلمانوں کی مدد کرنی چاہیئے۔ اس موقع پر قرارداد پیش کی گئی کہ اقوام متحدہ فلسطین و کشمیر سے متعلق منظور شدہ قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے اسرائیل و بھارت کو مجبور کرے، آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے اور اسرائیل کا ناجائز وجود ختم کیا جائے، مسلم ممالک فلسطین و کشمیر کے مسلمانوں کی عملی مدد یقینی بنائیں، ہم فتنۃ الخوارج کیخلاف آپریشن کی حمایت کرتے ہیں۔ حکومت دہشت گردوں کے وجود کو مکمل طور پر ختم کرے، عوامی اجتماع نے ان قراردادوں کی منظوری دی۔ صوبائی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا مولانا کاظم حسین مطہری نے شرکاء کا شکریہ ادا کہا کہ حمایت مظلومین کانفرنس میں آپکی شرکت لبنان اور غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار ہے، ہم انکے دکھ درد میں شریک ہیں، بے حس حکمرانوں کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ یاد رہے کہ انتظار حسین نے تلاوت کلام پاک شرف حاصل کیا اور محمد کاظم نے نعت کی سعادت حاصل کی، نقیب مجلس مجاہد علی تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حمایت مظلومین کانفرنس کی مدد کرنی چاہیئے فلسطین و کشمیر مسلمانوں کی نے کہا کہ کا شکار رہے ہیں کے لیے

پڑھیں:

امریکا، مسلمانوں کو گھروں اور مسجد کی تعمیر سے روک دیا گیا

امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ گورنر کی جانب سے گھروں کی تعمیر کو روکنے کی وجہ ایک ہزار گھروں پر مشتمل اس منصوبے کو ایک مسجد کے گرد بنایا جانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر نے مسلمانوں کو گھروں اور مسجد کی تعمیر سے روک دیا۔ مغربی میڈیا کے مطابق عام حالات میں ٹیکساس کے شہر جوزفین کے باہر 400 ایکڑ زمین پر رہائشی منصوبہ کوئی غیر معمولی بات نہ ہوتی، لیکن حالیہ مہینوں میں گورنر گریگ ایبٹ نے اِس مجوزہ منصوبے کو روکنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ گورنر کی جانب سے گھروں کی تعمیر کو روکنے کی وجہ ایک ہزار گھروں پر مشتمل اس منصوبے کو ایک مسجد کے گرد بنایا جانا ہے۔ اِس منصوبے کے دفاع کے لیے اسلامی سینٹر کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ کوئی جرم نہیں ہے، گورنر کا ردعمل دیکھ کر لگتا ہے جیسے یہ نائن الیون 9/11 ہو۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ
  • تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود 141/9L میں نابالغ بچے سے زیادتی کی کوشش
  • ڈیرہ غازی خان ایئرپورٹ کو اے 320 طیاروں کے لیے اپ گریڈ کیا جائے گا: پی اے اے
  • بی جے پی کی حکومت کو تمام جماعتوں سے بات چیت کرنی چاہیئے، ملکارجن کھرگے
  • کینالز کے معاملے کو وفاق اتنی سنجیدگی سے نہیں لے رہا جتنا اس کو لینا چاہیئے، شرمیلا فاروقی
  • پاکستان اور ترکیہ کی غزہ بربریت کی مذمت، اردوان کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی حمایت
  • امریکا، مسلمانوں کو گھروں اور مسجد کی تعمیر سے روک دیا گیا
  • مظلوم مسلمانوں کے دفاع کی اجتماعی ذمہ داری
  • پاکستان اور ترکیہ کی غزہ بربریت کی مذمت، اردوان کی دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پاکستان کی حمایت
  • دیوار سے لگائیں گے تو دما دم مست قلندر ہو گا، شیری رحمان