سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں محکمہ جیل خانہ جات میں تاریخی ریفارمز کیے جن سے اسیران، اہلخانہ اور سوسائٹی سب کا فائدہ ہو رہا ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے پروفیشنل سروس کنڈکٹ بارے نوجوان افسران کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان افسران کیریئر کی ابتداء سے ہی اپنے کام پر توجہ دیں اور اپنی سمت درست رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل سے زیرتربیت اے ایس پیز کے وفد نے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا دورہ کرنیوالے 17 انڈر ٹریننگ اے ایس پیز ان دنوں تربیت کیلئے پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کیساتھ منسلک ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے نوجوان افسران سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر فرانزک سائنس اتھارٹی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہے ہیں۔ فرانزک سائنس اتھارٹی اب ریفرل لیب کی بجائے پروایکٹو کردار ادا کرے گی اور پوٹھوہار اور ملتان میں لیب کے قیام سے جہاں استعداد میں اضافہ ہوگا، وہیں پینڈنگ کیسز کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے بتایا کہ محکمہ داخلہ نے گزشتہ ایک سال میں 100سال سے زائد عرصے سے منجمد قوانین کو اپڈیٹ کیا۔ قدیم قوانین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے معاشرے کیلئے مفید بنا رہے ہیں۔ گزشتہ ایک سال میں محکمہ جیل خانہ جات میں تاریخی ریفارمز کیے جن سے اسیران، اہلخانہ اور سوسائٹی سب کا فائدہ ہو رہا ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے پروفیشنل سروس کنڈکٹ بارے نوجوان افسران کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان افسران کیریئر کی ابتداء سے ہی اپنے کام پر توجہ دیں اور اپنی سمت درست رکھیں۔ افسران جذبۂ خدمت کے تحت بھرپور محنت اور لگن سے عوامی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے انڈر ٹریننگ اے ایس پیز کے سوالوں کے جوابات دیئے۔ ملاقات کے اختتام پر سیکرٹری داخلہ نے انڈرٹریننگ افسران کو اعزازی شیلڈزپیش کیں۔ سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، ایس ایس پی عثمان باجوہ، ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی ولید بیگ اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سیکرٹری داخلہ پنجاب نے فرانزک سائنس اتھارٹی نوجوان افسران کی

پڑھیں:

سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان

ملک کے میدانی علاقوں میں ان دنوں موسم شدید گرم ہے۔محکمہ موسمیات نے موسم کا احوال بتاتے ہوئے کہا ہےکہ سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ روز جیکب آباد میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھرلاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میر پور خاص 43 ، کراچی 41، لاہور 38، پشاور، اسلام آباد35، مظفر آباد33، کوئٹہ 25 اور گلگت میں 22 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ بینڈز لگانے کا فیصلہ
  • جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کیلئے محکمہ داخلہ کا بڑا فیصلہ
  • افسران کی گاڑیوں اور رہائش گاہوں سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا
  • سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان
  • امریکی محکمہ خارجہ کا اپنے 100 سے زائد دفاتر کو بند کرنے کا اعلان
  • بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ، لیویز اہلکار اور اثاثے پولیس میں ضم
  • صوبہ پنجاب میں گندم کی خریداری کےلیے جامع پلان تیار
  • اپریل میں ایک لاکھ سے زائد افغان شہری واپس اپنے ملک چلے گئے:وزارت داخلہ
  • اپریل میں ایک لاکھ سے زائد افغان شہری واپس اپنے ملک چلے گئے: وزارت داخلہ
  • نوجوان جمہوری اقدار، پارلیمانی روایات ،قانون سازی میں حصہ لیں:محمد احمد خان