یاسرعرفات کی جان بچانے والے ماہرمشیعل کینسرسے جا ں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)فلسطینی سفارت کار ماہر مشیعل کی وفات پر آج منگل کے روز بیروت میں فلسطینی سفارت خانہ سرکاری طور پر تعزیت وصول کر رہا ہے۔
(جاری ہے)
مشیعل فلسطینی صدر یاسر عرفات کی اسپیشل سیکورٹی کے نمایاں ترین ارکان میں سے تھے جب وہ تونس اور رام اللہ میں تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مشیعل ہی وہ شخص ہیں جنھوں نے 1992 میں لیبیا کے صحرا میں فلسطینی صدر کا طیارہ گرنے پر اپنے مضبوط اور توانا جسم کے ساتھ یاسر عرفات کی جان بچائی تھی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
بھارتی اقدامات کے بعد پاکستان کا سفارتی برادری کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
اسلام آباد: بھارتی اقدامات کے بعد پاکستان کا سفارتی برادری کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے اٹھائے کے اقدامات اور عالمی سطح پر بننے والے حالات کے بعد مختلف ممالک کے اسلام آباد میں موجود سفارت کاروں اور ہائی کمشنروں کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مختلف سفارت کاروں کی جانب سے دفتر خارجہ آمد کا سلسلہ جاری ہے، یورپیین، مشرق وسطی، افریقہ، وسطی ایشیا اور ایشیا پیسفک سفارت کاروں کو طلب کیا گیا ہے، سعودی عرب، عمان، متحدہ عرب امارات، جرمنی، آذربائیجان کے سفیر بھی پہنچ گئے۔
سفارتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ قطر، یورپی یونین، آسٹریلیا، ترکمانستان، ترکی، چین اور جاپان کے سفیر بھی پہنچ گئے، غیر ملکی سفیروں کو بھارتی جارحیت اورپاکستان کے جوابی اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔