الیکشن کمیشن نے 24سابق ارکان اسمبلی کو نااہل قراردیدیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2022-23کے اثاثوں کے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 24سابق ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 2022-23کے اثاثے اور گوشواروں کی تفصیلات نہ کرانے کے کیس کا الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا، جاری فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 10سابق ارکان کو نااہل قرار دیدیا،سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کے 7،7سابق ممبران بھی نااہل قراردیئے گئے ہیں، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سابق ارکان اسمبلی تفصیلات دینے سے تک عام اور سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔
اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے، 7 بچوں سمیت مزید 30 سے زائد فلسطینی شہید
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن
پڑھیں:
شہباز شریف 17 ستمبر سے سہ ملکی دورہ کریں گے
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم 17 ستمبر کو سعودی عرب اور برطانیہ کا دورہ مکمل کر کے 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکہ روانہ ہوں گے، وزیراعظم امریکی شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف 17 ستمبر سے سہ ملکی دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 17 ستمبر کو سعودی عرب جائیں گے، وزیراعظم دورہ سعودی عرب میں سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورہ سعودی عرب مکمل کر کے وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ جائیں گے، برطانیہ میں وزیراعظم کی برطانوی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکہ روانہ ہوں گے، شہباز شریف امریکی شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہوگا، وزیراعظم کی 22 ستمبر کو نیویارک میں فلسطین سے متعلق سربراہ کانفرنس میں شرکت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم 27 ستمبر کو امریکہ سے وطن واپس روانہ ہوں گے، شہباز شریف 29 ستمبر کو براستہ برطانیہ وطن واپس پہنچیں گے۔