ویوو نے Boao Forum 2025 میں روبوٹکس لیب کا اعلان کرتے ہوئے اپنا پہلا مکسڈ رئیلٹی ہیڈسیٹ پیش کردیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2025ء) آج Boao، Hainan میں Boao Forum for Asia Annual Conference 2025 کا آغاز ہوا۔ ویوو نے مسلسل چوتھے سال ایونٹ کے اسٹریٹیجک پارٹنر اور Boao Forum for Asia کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نئے رکن کے طور پر اپنی جدید ترین ٹیکنالوجیز پیش کی ہیں۔ ان ٹیکنالوجیز میں Blue Technology Matrix ( BlueImage, BlueLM, BlueOS, BlueChip, BlueVolt), vivo Vision (vivo MR headset) اور 6G میں پیش رفت کے ساتھ اور دیگر ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، ویوو کے آنے والے فلیگ شپ امیجنگ سمارٹ فون ویوو X200 Ultra کو "Official Smartphone of Boao Forum for Asia" کا اعزاز دیا گیا ہے۔25 مارچ کی سہ پہر Boao Forum میں منعقدہ "vivo Release Moment" سیشن کے دوران، ویوو کے ایگزیکٹو نائب صدر، چیف آپریٹنگ آفیسر اور vivo Central Research Institute کے صدر ہو بائی شان نے "Humanity in the Future of Technology by vivo" کے عنوان سے خطاب دیا۔
(جاری ہے)
اپنی تقریر میں، ہو بائی شان نے کہا کہ موبائل فون انڈسٹری چین کی ٹیکنالوجیکل جدت کا عکاس ہے اور ویوو کی ترقی اس شعبے کی پیش رفت کو ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے کمپنی کی تین دہائیوں پر محیط بنیادی کاروباری حکمت عملیوں پر روشنی ڈالی، جن میں تین اہم پہلو شامل ہیں: طویل مدتی وژن، انسانیت پر مبنی سوچ، اور تعاون و مشترکہ کامیابی پر توجہ۔ آج تک ویوو مسلسل چار سال سے چین کی مارکیٹ میں سب سے بڑا مقامی سمارٹ فون برانڈ ہے اور 60 سے زائد ممالک اور خطوں میں 500 ملین سے زیادہ صارفین کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔Boao Forum میں پہلی بار پیش کیا گیا ویوو وژن مکسڈ ریئلٹی ٹیکنالوجی کے سفر میں ایک سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ اسی تسلسل میں، ویوو X200 Ultra، جو اگلے ماہ لانچ ہونے والا ہے، امیجنگ میں جدید ترین ویوو ٹیکنالوجی کو شامل کرے گا۔
مستقبل میں، ویوو روبوٹکس کو عام زندگی میں شامل کرنے اور عالمی سطح پر صنعت کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر گھریلو روبوٹس متعارف کرانے کے لیے پُرعزم ہے۔
.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے موبائل فون انڈسٹری ہو بائی شان
پڑھیں:
مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر اور سپاہی نے جام شہادت نوش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 23 جولائی 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندستان کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔
کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، آپریشن کے نتیجے میں تین دہشت گرد واصلِ جہنم کر دیے گئے۔
تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے میں، مادرِ وطن کے بہادر سپوت میجر زید سلیم اوّل جو اپنے دستے کی قیادت فرنٹ لائن سے کر رہے تھے، دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔
اس کے علاوہ ان کے ہمراہ سپاہی نظم حسین بھی شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دیگر بھارتی سرپرست دہشت گردوں کی موجودگی کے پیشِ نظر کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور پاک فوج ملک سے بھارتی سرپرست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر سپوتوں کی یہ عظیم قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع مستونگ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی اور تین دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کی تعریف کی ہے۔
وزیراعظم نے کامیاب آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا بے جگری اور بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے میجر اور سپاہی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ شہدا اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہوئے، انہیں اس بہادری پر پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔