ہنگو:سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ٹی ٹی پی کمانڈر مارا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
(ویب ڈیسک)سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر مارا گیا۔
دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہنگو میں پیش آیا، جہاں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر سعید ہلاک جب کہ اس کے ساتھ فرار ہو گئے۔
ہلاک دہشت گرد سعید پولیس اہل کار قدرت اللہ کے قتل میں بھی ملوث تھا۔
پولیس کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔
اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ہنگو ؛ پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ
سٹی 42 : ہنگو میں دوآبہ کے علاقے تورہ وڑی میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
ایس ایچ او دوآبہ عمران الدین کے مطابق دہشتگردوں نے پولیس کی گاڑیوں پر فائرنگ کی، پولیس کی جانب سے دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کریں گے۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری