وحید مراد کا اغوا: صحافی حدود کراس کرلیتے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ صحافی حدود کراس کرلیتے ہیں۔ یہ جو ہمارے حالات ہیں، ان سے کوئی بھی مبرا نہیں ہے۔ صحافی برادری اس صورت حال سے الگ تھلگ نہیں ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ایک رپورٹر نے صحافی وحید مراد کے اٹھائے جانے کے تناظر میں خواجہ آصف سے پوچھا کہ پی ٹی آئی کے دور میں صحافیوں کو اٹھائے جانے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنما صحافیوں کے کیمپوں جا کر ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور آج آپ لوگ حکومت میں ہیں، صحافیوں کو اٹھایا جارہا ہے، اس پر کیا کہیں گے؟
پی ٹی آئی کے دور میں صحافیوں کو اٹھائے جانے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی صحافیوں کے کیمپوں جا کر اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور آج آپ لوگ حکومت میں ہیں صحافیوں کو اٹھایا جارہا ہے کیا کہیں گے؟ حواجہ آصف سے میرا سوال اور جواب سنیں pic.
— ibrar Wali (@ibrarWaliK) March 26, 2025
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کہیں سیاست دان حدود کراس کرلیتے ہیں اور کہیں صحافی۔ یہ جو ہمارے حالات ہیں، ان سے کوئی بھی مبرا نہیں ہے۔ صحافی برادری اس صورت حال سے الگ تھلگ نہیں ہے۔
یاد رہے کہ صحافی وحید مراد کو ان کے اہلخانہ کے مطابق، منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ میں واقع ان کے گھر سے کالے کپڑوں میں ملبوس نقاب پوش افراد نے ’اغوا‘ کرلیا گیا تھا۔ 13 گھنٹے بعد انہیں ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔ بعد ازاں وحید مراد کو اسلام آباد کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے وحید مراد کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خواجہ آصف وحید مرادذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف صحافیوں کو خواجہ ا صف نہیں ہے
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد مرزا کی استنبول میں 17 ویں بین الاقوامی دفاعی صنعت نمائش میں شرکت
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترک وزیر دفاع جنرل (ریٹائرڈ) یاشار گلر، آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف، ڈپٹی وزیر دفاع قربانوف آگل اور ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گوراک سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران استنبول میں منعقدہ 17 ویں بین الاقوامی دفاعی صنعت نمائش میں شرکت کی، یہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ نمائش جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی اور عسکری جدتوں کا مظہر ہے۔ اس دوران انہوں نے ترکیہ اور آذربائیجان کے اعلیٰ عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، جس میں دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترک وزیر دفاع جنرل (ریٹائرڈ) یاشار گلر، آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف، ڈپٹی وزیر دفاع قربانوف آگل اور ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گوراک سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں باہمی دفاعی تعاون، سیکیورٹی کے شعبوں میں وسعت اور مستقبل کے جیو اسٹریٹیجک ماحول سے ہم آہنگ مشترکہ شراکت داری کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، انسداد دہشت گردی میں قربانیوں اور خطے میں امن واستحکام کے قیام میں کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ان ملاقاتوں میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اورمشترکہ مقاصد کی بنیاد پرتعاون کوفروغ دیں گے۔