قرضوں کا خاتمہ اور معاشی استحکام لمبی جدوجہد، محنت کرتے رہے تو پاکستان ضرور ترقی کریگا: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کرنا ایک طویل اور مشکل سفر ہے، لیکن انتھک محنت اور لگن کے ذریعے پاکستان کو ترقی کی منازل تک پہنچایا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، جو حکومت کی دن رات کی محنت اور مؤثر حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے خلاف رکاوٹیں کھڑی کرنے والے ناکام رہے، اور مختصر وقت میں یہ اہم سنگِ میل عبور کیا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال آئی ایم ایف کا ٹیکس ہدف 9 ٹریلین روپے تھا، جبکہ رواں سال یہ ہدف 12.
ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں زیر التوا مقدمات میں کھربوں روپے پھنسے ہوئے ہیں، جن کی وصولی کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں، اور اب تک 34 ارب روپے ریکور کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور مہنگائی جیسے چیلنجز کے باوجود اس معاہدے کی تکمیل حکومت کی سنجیدگی کا مظہر ہے، اس ہدف کے حصول میں عوام نے بھی بڑی قربانیاں دیں، اور عام شہری کا کردار انتہائی اہم رہا۔
وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں معاونت کرنے والی حکومتی ٹیم، وزیر خزانہ، نائب وزیراعظم اور دیگر وزرا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آرمی چیف کے کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قرضوں سے نجات حاصل کرکے پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے، اور اس کے لیے امن و استحکام اور مضبوط معیشت ناگزیر ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور شفافیت یقینی بنانے کے لیے فیس لیس انٹرایکشن سسٹم پر کام جاری ہے، جبکہ چینی کی فروخت میں ٹیکس چوری روکنے کے لیے بھی سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ٹریلین روپے آئی ایم ایف شہباز شریف انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے،معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں،وزیر خزانہ
اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا کے ساتھ معاشی روابط اور ٹیرف کے حوالے سے اپنے انٹرویو میں اہم بیان دے دیا۔
عالمی جریدے بلوم برگ کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے، جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکا جائے گا۔ ہم امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے۔ اسی طرح غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کے لیے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو اس کا جائزہ لینے کو بھی تیار ہیں۔ پاکستان میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ خصوصی طور پر کان کنی اور معدنیات کے نئے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ پاکستان معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کا خواہشمند ہے۔ ترقی کے سفر میں سرمایے کے حصول کے لیے عالمی مالیاتی منڈیوں سے رجوع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر سے نکالنا ہمارا نصب العین ہے۔ پاکستان کو مستحکم ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔