سپارکو نے شوال کے چاند کی پیشگوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے بھی شوال 1446 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی کر دی۔سپارکو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان کا مہینہ 29 دن کا ہونے کی توقع ہے جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔سپارکو کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شوال کا نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پائے گا اور 30 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہو گی۔
(جاری ہے)
اعلامیے کے مطابق 30 مارچ کو چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری اورغروبِ آفتاب کے وقت چاند کی بلندی تقریباً 14 ڈگری ہو گی لہٰذا 30 مارچ کو ہلال انسانی آنکھ سے آسانی سے نظر آئے گا تاہم عیدالفطر کی حتمی رویت کا فیصلہ رویتِ ہلال کمیٹی کی ذمے داری ہے۔دوسری جانب سپارکو کے اعلامیے میں بتایاگیا کہ سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، مکہ میں غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 5 گھنٹے ہو گی۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ سعودی عرب اور مشرقِ وسطیٰ میں ہلال 30 مارچ کو نظر آنے اور اسی طرح سعودی عرب میں بھی عید الفطر 31 مارچ 2025ء کو منائے جانے کا امکان ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چاند کی مارچ کو
پڑھیں:
مون سون کے 11 ویں سپیل کا آج سے آغاز، شدید بارشوں کی پیشگوئی
مون سون بارشوں کا 11 واں سپیل آج سے شروع ہو نے کی پیشگوئی کر دی گئی۔بڑے شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا، 19 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشیں متوقع ہیں، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، مری، اٹک،چکوال اور جہلم میں بادل برسیں گے۔18 اور 19 ستمبر کے دوران راولپنڈی، مری، گلیات کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔