سندھ میں خواتین اساتذہ کے میک اپ اور زیورات جبکہ مرد اساتذہ پر جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : محکمہ تعلیم سندھ نے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا جس کے تحت مرد و خواتین اساتذہ پر پابندیاں عائد کی گئیں ہیں۔
محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کے لباس کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے مرد اساتذہ کے لیے ٹی شرٹ اور جینز پہننا نامناسب قرار دے دیا۔ جب کہ خواتین اساتذہ کو زیادہ میک اپ، زیورات اور ہائی ہیلز پہن کر اسکول آنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تیار کردہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ ایسا لباس پہنیں جو پیشہ ورانہ اقدار اور ثقافتی احترام کی عکاسی کرے، سندھ کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو اسکول میں گٹکا، نسوار، سگریٹ یا دیگر منشیات استعمال کرنے پر پابندی عائد کی ہے اساتذہ کو طالب علموں کو ذاتی نوعیت کے کام کرانے سے بھی سختی سے منع کیا گیا ہے۔یہ اقدامات اسکول کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں، تاکہ تعلیمی اداروں میں ایک مستحکم اور تعلیمی ماحول قائم رکھا جا سکے۔
لاہور؛ عباس لائنز اور ایلیٹ ٹریننگ سکول کی عمارتیں ڈی سیل
دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے کوڈ آف کنڈکٹ کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ اسکولوں میں کسی بھی ڈریس پر پابندی عائد نہیں کی اساتذہ کے لیے جاری کوڈ آف کنڈکٹ کو حکم نامہ سمجھنے کی بجائے رہنماء اصول سمجھا جائے۔محکمہ تعلیم نے اساتذہ تنظیموں، وکلاء اور سول سوسائٹی کی مشاورت کوڈ آف کنڈکٹ بنایا ہے۔کوڈ آف کنڈکٹ کی تیاری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی سیشن رکھے گئے تھے۔ جاری شدہ کوڈ شدہ کنڈکٹ کہیں بھی پابندی کا لفظ استعمال نہیں ہے۔اساتذہ کے لئے کچھ ڈریس کوڈ اور احتیاط مشورہ دیا گیا ہے۔
سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،ڈالر کی قدر میں بھی کمی
جاری شدہ کوڈ آف کنڈکٹ تعلیمی ماحول، وسائل کے استعمال اساتذہ کو معیاری تعلیم دینے کے لئے کوڈ آف کنڈکٹ بنایا گیا ہے۔ اساتذہ بچوں کے مستقبل کا آرکیٹیکچر ہے جو بچوں کی نفسیاتی اور سماجی رہنمائی کرتا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محکمہ تعلیم سندھ اساتذہ کے اساتذہ کو پر پابندی کے لیے گیا ہے
پڑھیں:
جیکب آباد: محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی، 100 کلوگرام چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار
صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔ حالیہ پیشرفت میں محکمہ نارکوٹکس کنٹرول جیکب آباد سرکل نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی 100 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔
یہ کارروائی ایکسائز انسپکٹر سرفراز خان بابر کی سربراہی میں جیکب آباد چیک پوسٹ پر عمل میں آئی جہاں تلاشی کے دوران گاڑی نمبر WAE-485 سے منشیات برآمد کی گئی۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم محمد ندیم کو گرفتار کیا گیا جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی ضبط کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے جیکب آباد سرکل کی ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی اور ہدایت کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ ان کا کہنا تھا، "ہمارا عزم منشیات سے پاک سندھ و پاکستان ہے اور اس مقصد کے لیے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔"