Juraat:
2025-09-17@21:47:55 GMT

نمبرز کے لئے طلبا کو بلیک میل کیا جاتا ہے ،چیئرمین پی اے سی

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

نمبرز کے لئے طلبا کو بلیک میل کیا جاتا ہے ،چیئرمین پی اے سی

پرچہ جو بناتا ہے ، نمبر بھی وہی دیتا ہے جو بلیک میلنگ کا باعث بنتا ہے ،کوئی نظم ہونا چاہیے
قائداعظم یونیورسٹی میں بلڈنگ پلان کے بغیر عمارتوں کی تعمیر کا انکشاف ،پی اے سی اجلاس

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔جنید اکبر خان نے کہا کہ نمبرز کے لئے طلبا کو بلیک میل کیا جاتا ہے ، کل میٹنگ کے بعد مجھے ایک پروفیسر کی چٹ دکھائی گئی، اس کا کوئی نظم ہونا چاہیے کہ جو پرچہ بناتا ہے ، نمبر بھی وہی دیتا ہے جو بلیک میلنگ کا باعث بنتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مسلسل یونیورسٹیوں کی اس طرح کی شکایات آرہی ہیں، پیپرز کی مارکنگ کوئی اور کرے ، یہ واقعات کافی زیادہ ہو رہے ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی نے کہا کہ حال ہی میں وائس چانسلرز کمیٹی میٹنگ ہوئی جس میں سمسٹر سسٹم کے امتحان اور نمبروں کے معاملے کا جائزہ لیا گیا، اس پر جو بھی پیش رفت ہوتی ہے تو کمیٹی کو آگاہ کردینگے ۔اجلاس کے دوران قائداعظم یونیورسٹی میں بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر عمارتوں کی تعمیر کا انکشاف ہوا، آڈٹ بریفنگ میں بتایا گیا کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں اکیڈیمک اور گرلز ہاسٹل کی 3 عمارتیں بنائی گئیں، یہ 3 عمارتیں سی ڈی اے کے بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر بنائی گئیں۔رکن کمیٹی عمر ایوب نے کہا کہ سی ڈی اے تو این او سی کے بغیر بنی عمارت کو گرا دیتا ہے ، وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی نے کہا کہ یونیورسٹی میں ہمارے پاس 50 کے قریب عمارتیں ہیں، پہلے بھی عمارتوں کے بلڈنگ پلان کی سی ڈی اے سے منظوری نہیں لی گئی۔ان کا کہنا تھاکہ آڈٹ کی آبزرویشنز کے بعد ہم نے سی ڈی اے سے بلڈنگ ہلان کیلئے رابطہ کیا ہے ، سی ڈی اے کے ساتھ بلڈنگ پلان کے مسائل ایک ہفتے میں حل کر لیں گے ، گزارش ہے کہ سی ڈی اے کو قائداعظم یونیورسٹی کی ڈیمارکیشن کی بھی ہدایت کر دیں۔آڈٹ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی سی ون کی فزیبلٹی سٹڈی کے بغیر منظوری سے 4 ارب 20 کروڑ کا نقصان ہوا، یونیورسٹی انتظامیہ نے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 3 عمارتیں کرائے پر لیں، عمارتوں کے کرائے اور تنخواہیں پی ایس ڈی پی فنڈ سے ادا کی جاتی رہیں۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ دس لوگوں کے ساتھ بھی بزنس چلائیں گے تو تنخواہیں تو دینی ہوتی ہیں، اگر تین تین ماہ تنخواہیں نہ مل رہی ہوں تو یونیورسٹی انتظامیہ کیا کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیاں ملک کیلئے ایک نرسری کا کردار ادا کرتیں ہیں، مانا کہ پی ایس ڈی پی فنڈز سے تنخواہیں ادا نہیں کی جانی چاہئیں، لیکن تنخواہوں کیلئے فنڈز جاری نہیں کیے جائیں گے تو تنخواہیں کیسے ملیں گی، تنخواہوں اور پینشن کے حوالے سے تو فنڈز پہلے جاری کیے جانے چاہئیں۔نمائندہ ہائر ایجوکیشن نے کہا کہ یونیورسٹی کیلئے 770 ملین کی آپریشنل کاسٹ شامل تھی۔قراقرم یونیورسٹی میں انجنیئرنگ سہولت کے قیام میں تاخیر سے متعلق آڈٹ اعتراض کے حوالے سے آڈیٹر جنرل پاکستان نے کہا کہ منصوبے میں تاخیر سے لاگت میں 2.

10 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔حکام نے کہا کہ جہاں یہ منصوبہ بن رہا تھا وہاں کی کمیونٹی کے مزاحمت کی، کمیونٹی نے منصوبے کیلئے ایک پورشن دیا جہاں پحڑ بلاک بنایا گیا تھا، کمیونٹی نے پھر اس پر حملہ کر دیا جس سے منصوبے کو روک دیا گیا تھا، اس مسئلے کو حل کر لیا گیا ہے اب انجنیئرنگ ڈیپاڑٹمنٹ کی تعمیر جارہی ہے ۔شازیہ مری نے کہا کہ کیا منصوبے سے پہلے وہاں کی مقامی آبادی سے رابطے کی مشق کی گئی، سید امین الحق نے کہا کہ اصولی طور پر منصوبے سے پہلے مقامی آبادی کو آن بورڈ لیا جاتا ہے ، 2004 سے ابتک یونیورسٹی کیلئے زمین پر تنازعہ چلتا آ رہا ہے ، آخر 20 سالوں میں زمین کا یہ مسئلہ حل کیوں نہیں کیا گیا۔کمیٹی رکن افنان اللہ نے کہا کہ جنہوں نے ڈیپارٹمنٹ کی عمارت کو آگ لگائی ان کے خلاف کچھ ہونا چاہیے ، یونیورسٹی حکام نے کہا کہ آگ لگانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہے اور کاروائی چل رہی ہے ۔ اجلاس میں امریکا کے فل برائٹ اسکالرشپ میں 92 میں سے 89 کینسل کیے جانے کا انکشاف ہوا، شاہدہ اختر نے کہا کہ کیا ایسے لوگوں کے پاسپورٹ کینسل نہیں ہوسکتے ، کمیٹی چیئرمین جنید اختر نے کہا کہ ایسے لوگوں کے شناختی کارڈ وغیرہ بھی بلاک ہونے چاہئے ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی نے کہا کہ بھگوڑے اسکالرز کی تعداد 96 ہے ، کچھ کیس عدالتوں میں بھی ہیں، کافی اسکالرز سے 80 کروڑ کے قریب جرمانے کی رقم واپس لے لی گئی ہے ۔شازیہ مری نے کہا کہ اس سارے معاملے کا مستقل حل ہونا چاہیے کہ قومی پیسہ ایسے لوگوں پر نہ خرچ ہو جو پاکستان واپس نہ آئے ، ایچ ای سی کو اس مسئلے کا سوچنا چاہیے ۔جنید اکبر نے کہا کہ ایچ ای سی ایسے لوگوں کے خلاف ایف آئی آرز کروائے ، سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ یہ بہت شرمناک ہے کہ ملک کا پیسہ استعمال کررہے واپس نہیں آتے ۔جنید اکبر نے کہا کہ اگر عدالتوں سے ریکوری ہورہی ہے تو اس کا بھی تخمینہ لگایا جائے ، اس پر ایچ ای سی کا خرچہ کون پورا کرے گا۔اے پی سی نے ایچ ای سی کو دو ہفتوں میں اسکالرشپ سے متعلق رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: یونیورسٹی میں ہونا چاہیے ایسے لوگوں جنید اکبر نے کہا کہ ایچ ای سی لوگوں کے سی ڈی اے کے بغیر

پڑھیں:

چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا

چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کیخلاف اپیل آرڈیننس 1972 کے تحت دائر کردی۔
اپیل کنندہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے موجودہ چیئرمین ہیں جنہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مجھے پہلے 24 مئی 2023 میں پی ٹی اے میں ممبر (انتظامیہ)مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد 25 مئی 2023 کو ترقی دے کر چیئرمین بنادیا گیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمن قوانین اور ضوابط کے مطابق اپنے کام انجام دے رہے ہیں اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اس اپیل کو تقرری قانونی ثابت کرنے کیلئے دائر کیا ہے۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے ایک محفوظ فیصلے سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ سنایا۔چیئرمین پی ٹی اے نے عدالت سے اپیل کو فوری سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایڈووکیٹ ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کیلئے اسلام آباد بار کونسل میں ریفرنس دائر ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کیلئے اسلام آباد بار کونسل میں ریفرنس دائر سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی؟ عظمی بخاری پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی اور دہشتگردوں کے موقف کی تائید کی، بیرسٹر عقیل ملک امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے،مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، ایک دن بھی ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کیلئے کوشش نہ کی ہو،علی امین... وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پنجاب یونیورسٹی میں مظاہرہ، پولیس نے متعدد طلبا گرفتار کرلیے
  • قومی اداروں کی اہمیت اور افادیت
  • چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا
  • پی ٹی آئی کے سینئر رہنما قاضی انور کی پارٹی قیادت پر تنقید
  • مجھے کرینہ کپور سے ملایا جاتا ہے: سارہ عمیر
  • بلدیاتی ملازمین کیلئے گلشن اقبال مثالی ٹاؤن بن گیا‘ڈاکٹر فواد
  • اردو یونیورسٹی سینٹ اجلاس موخر کرنے کیلئے خالد مقبول کا ایوان صدر کو خط
  • سندھ کی دو جامعات کیلئے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
  • بلاول بھٹو زرداری کی چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی آمد، یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمن سے ملاقات
  • شنگھائی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فودان یونیورسٹی کا دورہ، پاک-چین دوستی کے مستقبل پر خطاب