اماراتی وفد کی آرمی چیف سے ملاقات: والدہ کے انتقال پر تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچا۔ یو اے ای کے وفد کی قیادت شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے کی۔ وفد میں یو اے ای کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران شیخ نہیان نے آرمی چیف سے شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے اظہار افسوس کیا۔ یو اے ای کے وفد نے آرمی چیف کی والدہ کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: یو اے ای کے
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے رکن محمد حمید انتقال کرگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے رکن ،قائداعظم مزار یونین کے جنرل سیکریٹری اور مدرسہ اسلامیہ برمی کالونی کے مہتم محمد حمید انتقال کرگئے۔ نماز جنازہ میں مرزا فرحان بیگ، عبدالجمیل خان، نویداختر، منصور فیروز، محمد قاسم جمال و دیگر نے شرکت کی۔