بھارتی نوجوان وکٹ کیپر کا محمد رضوان پر طنز، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو ابھرتے ہوئے بھارتی نوجوان وکٹ کیپر بھی طنز کا نشانہ بنانے لگے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران بھارتی کھلاڑی ایشان کشن نے امپائرنگ کے رویے پر بات کرتے ہوئے پاکستانی کپتان پر غیر مستقیم تنقید کی فرنچائز ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران آئی پی ایل کے معروف امپائر انیل چوہدری نے ایشان کشن سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے کھیل میں آنے والی تبدیلی پر تبصرہ کیا انہوں نے کہا کہ پہلے وہ بہت زیادہ اپیل کیا کرتے تھے لیکن اب ایسا نہیں کرتے امپائر نے سوال کیا کہ کیا وہ اب زیادہ سمجھدار ہو گئے ہیں یا امپائرز زیادہ ہوشیار ہو گئے ہیں؟ اس پر ایشان کشن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امپائرز اب زیادہ محتاط ہو گئے ہیں اور بار بار اپیل کرنے پر وہ آؤٹ کو بھی ناٹ آؤٹ قرار دے دیتے ہیں اس لیے بہتر ہے کہ ایک ہی بار درست وقت پر اپیل کی جائے تاکہ صحیح فیصلہ کیا جا سکے۔ اس دوران انہوں نے محمد رضوان کا ذکر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر وہ وکٹوں کے پیچھے پاکستانی کپتان کی طرح بار بار اپیل کریں گے تو امپائر انہیں آؤٹ نہیں دیں گے ایشان کشن نے مزید کہا کہ کچھ امپائرز کے میچوں میں موجود ہونے سے خوشی ہوتی ہے مگر بہتری کی ہمیشہ گنجائش رہتی ہے ان کے اس بیان کو محمد رضوان کی وکٹ کیپنگ اور بار بار اپیل کرنے کے انداز پر طنز کے طور پر لیا گیا یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب محمد رضوان کو حالیہ میچوں میں زیادہ اپیلیں کرنے پر کرکٹ حلقوں میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا کچھ سابق کھلاڑیوں اور تجزیہ کاروں نے ان کے رویے کو کھیل کی روح کے خلاف قرار دیا جبکہ ان کے حامیوں کا مؤقف ہے کہ ایک وکٹ کیپر کا کام یہی ہوتا ہے کہ وہ ہر ممکن موقع پر اپیل کرے دوسری جانب سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹ فینز نے ایشان کشن کے بیان کو ناپسند کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا کئی صارفین کا کہنا تھا کہ ایشان کشن کو بین الاقوامی کرکٹ میں زیادہ وقت نہیں ہوا اور وہ اتنی جلدی سینئر کھلاڑیوں پر طنز کرنے لگے ہیں کچھ کرکٹ شائقین نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنے کھیل پر توجہ دیں اور غیر ضروری بیانات دینے سے گریز کریں محمد رضوان کی کرکٹ میں مستقل مزاجی اور محنت کو دیکھتے ہوئے یہ تبصرہ بھارتی وکٹ کیپر کے لیے الٹا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ پاکستانی شائقین اور کرکٹ ماہرین نے ان کے بیان کو غیر ضروری اور ناپختہ قرار دیا ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محمد رضوان ایشان کشن کرتے ہوئے وکٹ کیپر کہا کہ
پڑھیں:
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) بیوروکریٹس اور پولیس افسران کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔(جاری ہے)
اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے چیف سیکرٹری پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اور پنجاب حکومت سے اس بابت تحریری وضاحت بھی طلب کر لی گئی ہے۔دائر درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس افسران اور بیوروکریٹس ذاتی تشہیر کرتے ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس اور بیوروکریٹس پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا حکم جاری کیا جائے۔